?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز میں متعدد نئے فیچر متعارف کرادیے۔واٹس ایپ نے فوری طور پر چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے سمیت ایک ہی چینل کے متعدد ایڈمنز بنانے کے فیچرز کو متعارف کرادیا۔
واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں سے مذکورہ تینوں فیچرز پر آزمائش جاری تھی جب کہ مزید فیچرز پر بھی آزمائش جاری ہے لیکن اب چینلز پرمتعدد فیچرز کو پیش کردیا گیا۔
مارک زکربرگ نے اپنے واٹس ایپ چینل کی پوسٹ میں بتایا کہ چینلز میں وائس نوٹ، پولز اور متعدد ایڈمنز کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔
ساتھ ہی مارک زکربرگ نے پولز شیئر کرنے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
اب چینلز پر صارفین وائس نوٹ کو بھیجنے سمیت اس میں پولز بھی بنا سکیں گے، پولز کو بنانے کے لیے صارفین کو ڈاکیومینٹس اٹیچ کرنے والے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جب کہ وائس نوٹ کے لیے اسپیکر کو دبانے کر ریکارڈنگ کرنے ہوگی۔
اسی طرح اب چینلز کے مالکان اپنے چینلز میں دوسرے افراد کو بطور ایڈمن بھی شامل کرسکیں گے۔
ایڈمنز کو شامل کرنے کے لیے پہلے چینل مالک کو مذکورہ شخص کو واٹس ایپ پر درخواست بھیجنے پڑے گی، ایڈمن کی تصویر اور فون نمبر صرف ایڈمن ہی دیکھ سکیں گے۔
اگرچہ زیادہ تر صارفین کو تمام فیچرز تک رسائی دے دی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر بعض صارفین کے پاس فوری طور پر یہ فیچرز کام نہیں کر رہے ہوں گے لیکن جلد ہی انہیں بھی ان تک رسائی دے دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے UNRWA کو مالی
جنوری
2022-23میں ریڈزون کی سیکورٹی پرریکارڈ 72کروڑ خرچ ہوئے.وزیرمملکت
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی
مارچ
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے
فروری
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
صیہونی حکومت کی مغربی کنارے میں فوجی ڈیٹرنس بحال کرنے کی کوشش
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے مستقبل قریب میں مغربی کنارے
جون
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست