واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب اور فیس بک کی طرح واٹس ایپ چینلز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے، ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے مونیٹائزیشن پروگرام شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے گزشتہ ہفتے ایپلی کیشن کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں اشتہارات دکھانے کا اعلان کیا تھا، اب اس میں مونیٹائزیشن فیچر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اشتہارات کو اسٹوری یا اسٹیٹس کے سیکشن میں اسٹیٹس کے درمیان ہی دکھایا جائے گا اور اسی سیکشن میں ہی چینلز کو مونیٹائز کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ بزنس یا واٹس ایپ کے بڑے چینلز کو مونیٹائزیشن کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے بعد ترتیب وار دوسرے اکاؤنٹس کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔

ممکنہ طور پر مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے چینل کی مونیٹائزیشن کے لیے فالورز کی تعداد کی شرط رکھی جائے گی اور فوری طور پر ذاتی اکاؤنٹ کو مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔

اگرچہ ذاتی اکاؤٹس کو مونیٹائزیشن کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے، تاہم ذاتی اکاؤنٹس میں بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے، کیوں کہ جس صارف نے چینلز کو فالو کیا ہوگا، اسے اشتہارات نظر آنے لگیں گے۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ کی جانب سے چند ممالک میں مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان ہے، جسے ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب صارفین ہیں جو کہ یومیہ بنیادوں پر ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔

جس طرح یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کی مونیٹائزیشن سے صارف کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے، اسی طرح واٹس چینل ہولڈر کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔

مشہور خبریں۔

عراق کا دہشت گردوں کے خلاف پیشگی آپریشنز پر زور

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے

کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے

اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ہائی الرٹ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ہنگامی

یروشلم کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں:مراکشی عہدہ دار

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مراکشی عہدیدار نے کہا کہ صیہونی حکومت کے بیت المقدس میں

صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر

سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف جنگ میں فوجی مدد ختم کرنے کے امریکی

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں

اسرائیلی سرمایہ کاری کی تازی ترین صورتحال

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل میں غیر مستحکم اقتصادی ماحول نے حقیقی سرمائے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے