?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل استعمال کی عادت بہت بری ہے اور اگر یہ عادت جارہ رہے تو جان لیوا بھی ہو سکتی ہے ایسے میں کئی لوگ جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے ہیں تاہم منیش سیٹھی نامی نوجوان نے اس کا حیران کن طریقہ اختیار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سان فرانسکو سے تعلق رکھنے والے بلاگر منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ہے جس کا کام انھیں فیس بک استعمال کرتا دیکھ کر تھپڑ مارنا ہے۔ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کی کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ گئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون کو ملازمت پر رکھنے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا جس کے بعد کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ 8 ڈالر معاوضہ کی پیشکش کرتے ہوئے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔
منیش کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کے کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔اس حل پر منیش سیٹھی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہیں ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک بھی رد عمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے بھی اس حیران کن حل پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا چین اور روس عرب ممالک کے لیے امریکہ کا متبادل بن سکتے ہیں؟
?️ 14 ستمبر 2025کیا چین اور روس عرب ممالک کے لیے امریکہ کا متبادل بن
ستمبر
پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 5 اگست 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لیسٹ
اگست
حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی
اپریل
جدہ اجلاس پر یمن کا ردعمل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے جدہ اجلاس
مئی
نگران وزیرِاعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم، راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے
?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم
اگست
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک
?️ 19 دسمبر 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع
دسمبر
جس میں دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں وہ عہدے سے الگ ہو جائے، عمران خان کا پارٹی عہدیداران کو پیغام
?️ 1 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے
جون
صیہونی آبادکاری کے خطرناک ترین منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں SAF کا انتباہ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے یروشلم اور مغربی کنارے کے مستقبل کے
مارچ