?️
نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو دریافت کیا تھا بعدازاں اسے زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا جس کے زمین سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا،تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپوفس نامی سیارچے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نوید سنا دی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے کچھ برس قبل اپوفس کو زمین کےلیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا تھا لیکن حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 100 برس تک زمین اپوفس سے محفوظ رہے گی۔
ناسا نے امکان ظاہر کیا تھا کہ اپوفس سنہ 2029 میں زمین سے ٹکرائے گا، پھر کہا کہ 2069 اور پھر 2068 میں ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا تاہم اب یہ خطرہ اگلے 100 برس کےلیے ٹل گیا ہے، جس کی تصدیق ناسا کی جانب سے کی جاچکی ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ جس کا نام اپوفس ہے کا حجم برطانیہ کے تین بڑے فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے ایک خلائی تحقیقی منصوبے کا مقصد ہی یہی ہے کہ خلا میں تیرتے ہوئے سیارچوں یا ایسٹیروئڈز (Asteroids) کو زمین کے قریب آنے سے روکا جائے۔ اس کے لیے خلائی اجسام کا نہ صرف مسلسل مشاہدہ کیا جاتا ہے بلکہ ایسی حکمت عملی بھی تیار رکھی جاتی ہے کہ سیارچوں کے زمین سے ممکنہ ٹکراؤ سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
سیارچے خلا میں انتہائی تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے ایسے پتھریلے یا دھاتی اجسام ہوتے ہیں، جن میں سے کئی کا رخ بہت خطرناک بھی ہوتا ہے، یعنی زمین کی طرف۔ یہ سیارچے زمین پر زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ زمین پر درجنوں کلومیٹر قطر کے ایسے ہی ایک سیارچے نے کئی ملین سال پہلے ایسی وسیع تر تباہی پھیلائی تھی کہ ڈائنوسارز کی نسل ہی ختم ہو گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر رونا دھونا بند کیا جائے: چوہدری سرور
?️ 22 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انگلینڈ
ستمبر
اسرائیل کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے پیر کی شام شائع ہونے والی ایک
نومبر
شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں،اسد عمر
?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ شوکت
اگست
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونا کیوں نہیں چاہتا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:اسپین کی سابق وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز نے منگل کے روز
جون
وزیر اعظم نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کر لیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قراردے دیا گیا
نومبر
وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے
نومبر
خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی
اگست
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ