?️
نیویارک( سچ خبریں)انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے موسمیاتی تبدیلی کی غلط معلومات کے حامل مواد کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن یا عالمی وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی بارے غلط معلومات کے حامل مواد کے ساتھ اشتہار شائع نہیں کرے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے مشتہرین، پبلیشرز اور یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔اس پالیسی کے تحت وہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو آب و ہوا کی تبدیلی کے وجود اور وجوہات کے بارے میں سائنسی اتفاق رائے سے متضاد مواد شیئر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ای مواد سے پیسہ کما سکیں گے۔گوگل نے کہا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں سے مطابقت رکھتی ہے۔
این جی او آواز مہم کے ڈائریکٹر فادی قران نے کہا کہ موسمیاتی تبدیل بارے غلط معلومات فراہم کرنے والوں نے رائے عامہ کو الجھا دیا ہے اور یوٹیوب ان کے پسندیدہ پلیٹ فارمز میں سے ایک رہا ہے۔ انہوں نے دوسرے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی زور دیا کہ وہ گوگل کے طریقہ کار پر عمل کریں ۔
مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے
مارچ
جنگ بندی کے امریکی منصوبے پر لبنان کا ردعمل
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے جنگ
نومبر
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس
جنوری
امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک
دسمبر
تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے
ستمبر
برطانیہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد الزام
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے
ستمبر
یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس
ستمبر