SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ سائنس اور ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دماغ کی سرجری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو زیادہ محفوظ اور مؤثر ثابت ہوگی۔

اکتوبر 2, 2023
اندر سائنس اور ٹیکنالوجی
مصنوعی
0
تقسیم
104
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دماغ کی سرجری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو زیادہ محفوظ اور مؤثر ثابت ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹرینی سرجنز مصنوعی ذہانت سے بنی ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھ رہے ہیں کہ چھوٹے سوراخوں کے ذریعے دماغ کی درست سرجری کیسے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ

یونیورسٹی کالج لندن میں بنائی گئی یہ ٹیکنالوجی دماغ کے اندر گہرائی میں چھوٹے ٹیومر اور خون کی نالیوں جیسے اہم ڈھانچے کو دکھا سکتی ہے۔

دماغ کی سرجری کے لیے انتہائی درستی اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے، یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی غلطی مریض کی جان کو فوری طور پر خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

دماغ میں انگور کے سائز جتنا پٹیوٹری غدود کو کسی بھی نقصان سے بچانا انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ غدود جسم کے تمام ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے، اگر اس غدود کو کوئی نقصان پہنچے تو اندھے پن سمیت سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نیشنل ہسپتال برائے نیورولوجی اور نیورو سرجری کے کنسلٹنٹ نیورو سرجن ہانی مارکس کا کہنا ہے کہ دماغ کی سرجری کرتے وقت اگر سرجیکل اپروچ یا دماغ میں بنایا گیا سوراخ بہت چھوٹا ہے، تو ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹانا مشکل ہوسکتا ہے جو خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوراخ بہت بڑا بن جائے گا تو دماغ کے اندر اہم اور نازک اعضا کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت نے اس قسم کی پٹیوٹری سرجری کی 200 سے زیادہ ویڈیوز کا تجزیہ کیا ہے، صرف 10 ماہ میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے اتنا سیکھ لیا ہے جتنا کہ ایک سرجن کو سیکھنے میں 10 سال لگتے ہیں۔

Short Link
Copied
ٹیگز: artificial intelligenceBritaineffectiveneurosurgeonsurgeryٹیکنالوجیدماغسرجریمحنتمصنوعی ذہانت

متعلقہ پوسٹس

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا
سائنس اور ٹیکنالوجی

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

دسمبر 6, 2023
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف

دسمبر 6, 2023
اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے
سائنس اور ٹیکنالوجی

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

دسمبر 5, 2023

غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کا تاریخی اقدام

اقوام متحدہ
دسمبر 7, 2023
0

سچ خبریں:ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی...

مزید پڑھیں

یورپی یونین کی جانب غزہ پر آرٹیکل 99 کی حمایت

یورپی یونین
دسمبر 7, 2023
0

سچ خبریں:جوزپ بریل نے یورپی اراکین سے کہا کہ وہ تنظیم کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو فعال کرنے کے...

مزید پڑھیں

پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا

فوجیموری
دسمبر 7, 2023
0

سچ خبریں:پیرو کی آئینی عدالت نے منگل کے روز 85 سالہ فوجیموری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاف کرنے...

مزید پڑھیں

روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

روس
دسمبر 7, 2023
0

سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صدارتی انتخابات 17 مارچ 2024 کو...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?