?️
سچ خبریں: ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ سمیت دیگر امریکی افراد پر مشتمل گروپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کی خریداری کے لیے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کردی۔
امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق مسٹر بیسٹ سمیت دیگر افراد پر مشتمل گروپ کے رکن نے تصدیق کی کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش کی ہے۔
مذکورہ فرد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گروپ میں مزید دو سرمایہ کاروں کو بھی شامل کرلیا اور ان کی جانب سے پیش کش کردہ رقم باقی فریقین سے زیادہ ہے۔
سرمایہ کاروں کے گروپ نے تصدیق کی کہ وہ براہ راست ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ سے رابطے میں نہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی نے فوری طور پر اب تک ملنے والی کسی بھی پیش کش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو خریدنے کے لیے ایلون مسک سمیت مائیکرو سافٹ کمپنی کے علاوہ دوسرے گروپ، کمپنیاں اور افراد بھی میدان میں ہیں۔
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کو ہر حال میں اپنے امریکی شیئرز آئندہ 70 دنوں کے اندر کسی بھی امریکی شخص، ادارے یا گروپ کو فروخت کرنے ہوں گے۔
امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئرز امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی شیئرز فروخت کرنے تھے لیکن بعد میں عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کردیا تھا۔
اب ٹک ٹاک کو ہرحال میں آنے والے 70 دن کے اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی، شخص، ادارے یا گروہ کو فروخت کرنے ہوں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی قدر 50 ارب ڈالرز تک ہے اور اب اسے ایک گروہ کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی پیش کش سامنے آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صحت کی تباہی کے بارے میں ڈاکٹروں کی تنظیم کا انتباہ
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں طبی اور صحت کی تباہ کن
دسمبر
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر
امریکہ کے ہاتھوں درجنوں آئل ٹینکرز شام سے عراق اسمگل
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی
جنوری
قطر کا اسرائیل اور شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا انکار
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے ویانا جوہری مذاکرات کی ناکامی پر گہری
فروری
لبنان عقلانیت اور داخلی بحران کے درمیان
?️ 21 اگست 2025 شیخ نعیم قاسم، حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل کے ایامِ
اگست
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدہ
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے
مئی
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط
?️ 5 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران
مئی
پشاور میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 جہنم واصل
?️ 11 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ
اکتوبر