?️
سچ خبریں: دو نجی اداروں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ایسے اشتہارات کو چلانے کی منظوری دی جن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز زبان اور مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے لوگوں کو اکسایا گیا تھا۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق بھارت کے انڈیا سول واچ انٹرنیشنل (آئی سی آئی ڈبلیو) اور ایکو نامی اداروں نے میٹا کو جانچنے کے لیے انہیں 22 اشتہارات دیے، جن میں سے کمپنی نے ابتدائی طور پر 14 اشتہارات کی منظوری دی اور بعد ازاں مزید تین اشتہارات کی بھی منظوری دی۔
دونوں اداروں نے جان بوجھ کر ایسے اشتہارات تیار کیے جن میں خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت، انہیں ہجوم کے ہاتھوں قتل کرنے سمیت ہندووں کی بالادستی قائم کرنے جیسا مواد شامل کیا گیا تھا۔
دونوں کمپنیوں نے انگریزی، ہندی، گجراتی، بنگالی اور کنڑہ زبانوں میں میٹا کے ہی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے نفرت انگیز اشتہارات تیار کیے تھے۔
دونوں کمپنیوں نے ایک اشتہار میں بھارت کے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مخالف سیاست دان کو پاکستانی جھنڈا تھام کر ہندووں کے قتل کرنے کے بیان دینے کا اشتہار بھی بنایا اور اسے بھی میٹا نے منظور کیا۔
علاوہ ازیں جن اشتہارات کو منظور کیا گیا ان میں سے مسلمانوں کو کیڑے مکوڑوں سے تشبیہ دی گئی اور انہیں جلانے کے لیے ہندووں کو اکسایا گیا جب کہ ایک اشتہار میں مسلمانوں کو حملہ اور قابض قرار دے کر انہیں جلانے کی باتیں تک کی گئیں اور میٹا نے ایسے اشتہارات کی بھی منظوری دی۔
دونوں اداروں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے بھارتی انتخابات کے پہلے مرحلے شروع ہونے کے بعد میٹا کو اشتہارات دیے تو کمپنی نے انہیں منظور کیا لیکن دونوں اداروں نے اشتہارات کو چلانے سے قبل انہیں ڈیلیٹ کردیا، کیوں کہ اداروں کا مقصد میٹا کی شفافیت کو جانچنا تھا۔
میٹا کی جانب سے مسلم اور پاکستان مخالف اشتہارات کی منظوری دیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کمپنی کی پالیسی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہ بھانڈا پھوٹ چکا ہے کہ میٹا کا نظام نفرت انگیز مواد کو نہیں پکڑ سکتا۔


مشہور خبریں۔
روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
نومبر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تو خود کہا کہ سیاستدان آپس میں مل بیٹھ کر بات کریں
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے
مئی
رابرٹ مالی کی قطری وزیر خارجہ سے ایران کے بارے میں بات چیت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: قطر میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا
جون
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
مون سون کے نئے سپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 15 افراد جاں بحق
?️ 18 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور
اگست
27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج
فروری
جنوبی لبنان سے صیہونیوں کی واپسی کے لیے امریکی شرط
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی توماس باراک نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا
جولائی
اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان
نومبر