سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم ’کملی‘ پر ڈی سی ساوٌتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت سمیت بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔

رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ’کملی‘ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جب کہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔

سرمد کھوسٹ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کملی‘ کو ڈی سی ساتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے۔

’کملی‘ نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’کملی‘ کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔

’زندگی تماشا‘ کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا۔

ان کی مذکورہ فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کردی۔

مشہور خبریں۔

فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ

🗓️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار

🗓️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں

مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام

یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ

عدالتوں میں پیشیوں کے بارے میں حلیم عادل کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے

پاکستان، سعودی عرب کے مابین ورکرز کی بھرتیوں سے متعلق اہم معاہدہ

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو اہم معاہدوں

چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا

🗓️ 29 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے