?️
نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا اسٹیکر تیار کیا ہے جسے انجکشن سے خوفزدہ افرادکے لئے ویکسین دینے کے لیے جلد پر لگایا جاتا ہے، اسے جلد پر چپکایا جاتا ہے تو اس میں سوئیوں میں موجود ویکسین کی ڈوز جلد کے اندر سرایت کر جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو امریکی جامعات نے سوئی لگوانے سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین سے بھرا ہوا پیوند نما اسٹیکر تیار کر لیا ہے، محققین کے مطابق یہ اسٹیکر ابتدائی آزمائش میں سوئی والی ویکسین سے بہتر اور مؤثر ثابت ہوا ہے۔
اسٹینفرڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا چیپل ہِل کے تیار کردہ اسٹیکر میں بہت ساری باریک سوئیاں لگی ہوئی ہیں، جب انھیں جلد پر چپکایا جاتا ہے تو سوئیوں میں موجود ویکسین کی ڈوز جلد کے اندر سرایت کر جاتی ہے اور یوں ویکسین دینے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جلد میں مدافعتی خلیات ہوتے ہیں جو عام طور پر ویکسین کا ہدف ہوتے ہیں، اس لیے یہ طریقہ روایتی طور پر ویکسین دینے سے کئی گنا بہتر ہے، اس کی تفصیلات پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع کی گئی۔
یہ اسٹیکر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے، ڈاک ٹکٹ جتنے پولیمر ٹکڑے پر باریک سوئیاں لگائی گئی ہیں، اس سے سوئی کی تکلیف کم ہوتی ہے اور ویکسین دینے کا عمل بھی تیز تر ہو جاتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ پروفیسر جوزف ڈی سائمن نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت پوری دنیا میں لوگوں کو ویکسین کی کم، درمیانی یا زیادہ ڈوز لگائی جا سکتی ہے، اس کے لیے خاص مہارت کی ضرورت بھی نہیں اور سوئی کے خوف کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا، خود مریض بھی اسے استعمال کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور
جون
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا امریکہ پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزم
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کے ایک معروف رکن پارلیمنٹ اور حزب اللہ کے
اپریل
افغانستان کی تعمیر نو میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: طالبان
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی چین کی خواہش
اگست
دو بڑے خاندان خود امیر ہوگئے لیکن پاکستان مجموعی طور پر پستی میں چلا گیا
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک
نومبر
ہم ایک خطرناک کھیل میں داخل ہو چکےہیں: اسرائیل
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق نائب ایران عطسیون نے
ستمبر
مغربی تسلط کا خاتمہ قریب ہے: ٹونی بلیئر
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اس بات کی
جولائی
ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے
جون