?️
برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون استعمال کرنے والوں کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی ’ٹیک نیشے‘ کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بنانے والے آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ فیچر میں خامی کی وجہ سے ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی مدد سے وہ آئی فون سمیت ایپل کے لیب ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین نے جہاں اس خامی کی نشاندہی کی وہیں صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا راستہ بھی بتایا۔ سائبر ماہرین نے صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لیے ’پرائیوٹ ڈراپ‘ استعمال کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی صارفین ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،
اکتوبر
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
زیلنسکی اور مغرب پر بھروسہ کرنے کی بھاری قیمت؛ روس کے ساتھ مغرب کی محاذ آرائی میں سب سے زیادہ نقصان یوکرین کو ہوا ہے
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور یورپ پر کیف کا یکطرفہ اعتماد نہ صرف
نومبر
نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی
ستمبر
عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالفطر سے قبل اتوار (31 مارچ) کو پیٹرول
مارچ
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ سے منسلک
دسمبر