?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کے خلاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی سماعت میں زونگ نے دعویٰ کیا کہ اس انضمام سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زونگ کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کمیشن اس حصول کی منظوری دیتا ہے تو پی ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر بڑھ کر 36.50 فیصد تک ہو جائے گا۔
ٹیلی نار اور اورین ٹاورز کا انضمام زونگ کے نمائندوں کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ زونگ کے مطابق یہ کمپنی ایک بہت بڑا ادارہ بن جائے گی، زونگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس ٹیلی کام سیکٹر میں اپ سٹریم کے ساتھ ساتھ ہول سیل اور ری ٹیل بزنس پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوجائےگی۔
بینچ میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبران سلمان امین اور عبدالرشید شیخ شامل تھے۔
اس وقت جاز تقریباً 37 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک میں ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے سرفہرست ہے، ٹیلی نار کے یوفون میں انضمام کے بعد کمپنی کا مارکیٹ شیئر مجموعی طور پر تقریباً 36.50 فیصد ہو جائے گا۔
تاہم زونگ کے پاس ٹیلی کام مارکیٹ شیئر کا صرف 25.6 فیصد رہ جائے گا، جس سے غیر مسابقتی ماحول پیدا ہوگا۔
سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل (وائرلیس لائسنسنگ) عامر شہزاد بھی موجود تھے۔
سماعت کے دوران اسپیکٹرم کی تقسیم پر اظہار تشویش کیا گیا، کیونکہ یہ ایک کامیاب ریسورس اور موبائل آپریٹرز کے لیے مارکیٹ کی طاقت کا ایک اہم عنصر ہے، جس میں ہر فریکوئنسی بینڈ مختلف کارکردگی اور کوریج کی خصوصیات پیش کرتا ہے۔
حکومتی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانزیکشن کے بعد یوفون اور ٹیلی نار کی مشترکہ کمپنی کا ریٹیل موبائل ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں 34.4 فیصد حصہ ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال
نومبر
کیا یوکرین کی جنگ سے یورپی یونین کو خطرہ ہو سکتا ہے ؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کلبا نے کہا کہ اس جنگ
اکتوبر
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی
نوبل امن انعام،امتحان جس میں ڈونلڈ ٹرمپ فیل نظر آتے ہیں
?️ 10 دسمبر 2025 نوبل امن انعام،امتحان جس میں ڈونلڈ ٹرمپ فیل نظر آتے ہیں
دسمبر
پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی
مئی
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
پی ٹی آئی کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ٹریبونل بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دھاندلی
نومبر
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر