?️
ماسکو( سچ خبریں) پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی دوڑ میں قابل بھروسہ دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ملک روس نے اپنا پہلا حیران کن سنگل انجن والا جیٹ پیش کر دیا۔اس طیارے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے بین الاقوامی ایرو اسپیس سیلون کے دورے کے دوران اس سنگل انجن والے طیارے کی جانچ کی۔اس موقع پر طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بریفنگ میں صدر کو بتایا کہ ایک انجن والے ایک جیٹ میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں جس کی لاگت بھی کم ہے۔
مستقبل کے تقاضوں اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے اس طیارے کو ڈیزائن کیا گیا ہے جسے غیرملکی ڈیمانڈز پر ترمیم کر کے مطلوبہ شکل دی جا سکتی ہے۔اس طیارے کی پہلی متوقع پرواز 2023 میں ہو سکتی ہے لیکن اس سے پہلے زمینی آزمائش کی جائے گی اور پھر تجرباتی پرواز کے لیے پیش کیا جائے گا۔صدر کو بتایا گیا کہ کمپنی 2026 تک سیریل پروڈکشن کا ارادہ بھی رکھتی ہے اور 15 سالوں میں 300 سنگل لائٹ جیٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور چین نے حالیہ عرصے میں خلا پر اپنی توجہ میں اضافہ کر دیا ہے۔ وہ نئی ٹیکنالوجی اور ہتھیار تیار کر رہے ہیں، جو امریکی سیٹلائٹس کے نظاموں میں خلل ڈال سکتے ہیں یا انہیں تباہ کر سکتے ہیں جیسا کہ امریکی سربراہان اس کے بارے میں خود خبردار کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا
?️ 3 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے
جولائی
صیہونی حکومت کی حالت زار؛ قابض وزیر کی زبانی
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر داخلی امور نے رفح میں گفعاتی
جون
تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز
مئی
ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی
جولائی
ہمیں نہیں معلوم کہ ایران اسرائیل پر کب حملہ کرے گا: امریکہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کی قومی سلامتی ٹیم نے صدر جو بائیڈن اور
اگست
امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC
مئی
نیتن یاہوکسی بھیڑیے سے کم نہیں، انکے خلاف جنگی جرائم کی انکوائری ہونی چاہیے: وزیراعظم
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
برطانوی ارب پتی سسلی کے ساحل پر غائب
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی ٹیک ارب پتی مائیک لنچ پیر کو سسلی کے
اگست