?️
نیویارک(سچ خبریں) خلا میں عام شہریوں کی پہلی پرواز کے لیے نام فائنل ہوگئے ہیں اور اب کوئی سیٹ نہیں بچی ہے، ایک کالج کے سائنس پروفیسر اور ایروسپیس ڈیٹا تجزیہ کار کا نام منتخب کر لیا گیا ہے،یہ خلائی پرواز ستمبر 15 یا اس کے بعد کے لیے طے کی گئی ہے اور اس پرواز کا عملہ خلا میں تین سے چار دن گزارے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان شہری خلابازوں کو امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود کینیڈی سپیس سینٹر سے براہ راست دکھائی جانے والی نیوز بریفنگ کے دوران متعارف کروایا گیا تھا۔سپیس ایکس کی انسانی خلائی پرواز کے سربراہ بینجی ریڈ اور کاروباری شخصیت جیرڈ آئیسیکمن نے ان شہری خلابازوں کو متعارف کرایا تھا۔
رواں سال کے آخر کے لیے امریکی کمپنی سپیس ایکس نے مدار میں پرواز بھیجنے کے مشن کا منصوبہ بنایا ہے جس کے عملے میں چار افراد شامل ہوں گے۔ یہ پہلی ایسی خلائی پرواز ہوگی جس میں عام شہری خلا میں جائیں گے۔جیرڈ آئیسیکمن ای کامرس فرم شفٹ فور پیمنٹس کے بانی ہیں۔
وہ اپنے ساتھی اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو خود اور دیگر تین افراد کو سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسیول میں بھیجنے کے لیے بہت بڑی رقم ادا کر رہے ہیں۔جیرڈ آئیسیکمن، جن کی عمر 38 ہے، نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘جب یہ مشن مکمل ہو جائے گا تو اس وقت لوگ اسے دیکھ کر کہیں گے کہ یہ پہلی بار تھا کہ عام لوگ خلا میں جا سکتے تھے۔
منگل کو چنے گئے دو افراد میں سے ایک کا نام کرس سیمبروسکی ہے جن کی عمر 41 سال ہے۔ وہ امریکی فضائیہ میں کام کر چکے ہیں اور امریکی شہر سیئٹل میں ایروسپیس انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔ انہیں ایک قرعہ اندازی کے ذریعے چنا گیا ہے جس میں 72 ہزار افراد نے نام دیا تھا۔ان کے علاوہ 51 سالہ سیان پراکٹر کو چنا گیا ہے جو ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے ساؤتھ ماؤنٹین کمیونٹی کالج میں جیو سائنس کے پروفیسر ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان گلیشیئر کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگا
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے
نومبر
خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے
?️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت
ستمبر
امریکی تہذیب کا ہتھیار اور تشدد سے کیا جوڑ ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ کے
جون
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا
?️ 19 نومبر 2025امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا ایک
نومبر
وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر
اگست
غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا
?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں
اکتوبر
کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی
جنوری