?️
سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نیا ماڈل ’جیمنائی‘ متعارف کیا ہے جو صارفین کے مشکل سے مشکل سوالات کے سوچ سمجھ کر احتیاط سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جیمنائی کو ریاضی اور علمِ عامہ سمیت 57 مضامین اور شعبوں میں پائے جانے والے مسائل حل کرنے اور ان علوم پر آزمایا جا چُکا تھا۔
جیمنائی صرف ایک اے آئی ماڈل نہیں ہے بلکہ اس کے تین ورژن متعارف کیے گئے ہیں جن میں پہلا ورژن کم طاقتور ہے جس کا مطلب یہ انٹرنیٹ کی ضرورت کے بغیر براہ راست اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام کرسکتا ہے۔
دوسرا ورژن پہلے ورژن سے زیادہ طاقتور ہے جسے جیمنائی پرو کا نام دیا گیا ہے جو جلد ہی گوگل کی بہت سی اے آئی سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس کے بعد تیسرا ورژن جیمنائی الٹرا ماڈل ہے، جو کہ گوگل کا بنایا ہوا سب سے طاقتور ماڈل ہے، یہ بنیادی طور پر ڈیٹا سینٹرز اور بزنس ایپلی کیشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے جیمنائی ’نئے دور‘ کی نمائندگی کرتا ہے۔
گوگل جیمنائی متعارف کرنے کے بعد بڑے بڑے دعوے بھی کررہا ہے، کمپنی نے اس ماڈل کو ’سب سے زیادہ قابل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انٹیلی جنس کے مختلف ٹیسٹ میں انسانی ماہرین کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
جیمنائی کسی بھی متن، تصاویر اور آڈیو کو پہنچان اور تخلیق کرسکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پروڈکٹ نہیں ہے بلکہ یہ ایک فائنڈیشن ماڈل ہے یعنی اسے گوگل کے سرچ بار اور بارڈ اور دیگر موجودہ ٹولز میں ضم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گوگل نے رواں سال کے اوائل میں اے آئی جیٹ بوٹ، بارڈ، متعارف کیا تھا جسے ایک تجربہ قرار دیا تھا۔
تاہم بارڈ نے اپنی تشہیری ڈیمو کے دوران خلا سے متعلق سوال کے جواب میں ایک بڑی غلطی کی تھی جس کی وجہ سے گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمنائی کا سب سے طاقتور ورژن اوپن اے آئی کے پلیٹ فارم جی پی ٹی -4 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے جو چیٹ جی پی ٹی کو چلانے کے ساتھ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے 32 تعلیمی معیار میں سے 30 پر حاوی بھی ہے۔
تاہم اوپن اے آئی سافٹ ویئر کا ایک نیا زیادہ طاقتور ورژن اگلے سال ریلیز ہونے والا ہے، جس کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی نئی مصنوعات متعارف ہونے سے موجودہ مصنوعات پرانی لگیں گی۔
تاہم اب یہ دیکھنا بھی باقی ہے کہ حال ہی میں سیم آلٹمین کے اچانک عہدے سے برطرفی اور پھر دوبارہ بحالی جیمنائی کے لانچ پر اثر انداز ہوگی یا نہیں۔
جیمنائی ماڈل کا ورژن ’جیمنائی پرو‘ بارڈ چیٹ بوٹ میں دستیاب ہے، تاہم گوگل پکسل 8 پرو استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشن میں بھی اس ماڈل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
صارفین چیٹ بوٹ بارڈ میں جیمنائی پرو بالکل مفت استعمال کرسکتے ہیں، تاہم اس کے بہتر ورژن چیٹ جی پی ٹی فور تک رسائی کے لیے ماہانہ سبسکرپشن حاصل کرنی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
گذرا ہوا سال ایرانی قوم کے مقابلہ میں امریکی شکست کا سال تھا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای
مارچ
اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم
مارچ
مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے قافلے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: صوبہ مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے ٹرکوں کے قافلے
فروری
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون
کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی
جنوری
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر
اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب
ستمبر
آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی
?️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی
اپریل