?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سرکاری اداروں، وزارتوں کو جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے محتاط رہنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منظم جعل ساز ای میل مہم کے ذریعے متعدد سرکاری اداروں کے ای میل سسٹم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فشنگ ای میلز کے ذریعے دھوکا دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویز کمپرومائز ہوسکتے ہیں، سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لیے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لیے دھوکا دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کررہے ہیں، ای میل میں منسلک پی ڈی ایف اور لنکس دستاویز جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، فشنگ لنکس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے یوزر نام اور پاس ورڈ چرائے جارہے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق اسی کی روشنی میں نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور ذیلی اداروں کو حملوں سے بچنے کے لیے سائبر سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے، سرکاری ادارے، وزارتیں اور ان کے ذیلی ادارے اپنے ای میل سیکیورٹی میں اضافہ کریں۔
نیشنل سرٹ نے مزید سفارش کی ہے کہ سرکاری ادارے سرکاری دستاویز کی محفوظ ہینڈلنگ کریں، سرکاری ادارے تھریٹ انٹیلیجنس شئیر کریں تاکہ سائبر حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟
?️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت
دسمبر
خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی
جنوری
نیتن یاہو عنقریب کٹہرے میں؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ کی سماعت 10
دسمبر
اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل نے ایک پیغام میں ایران کے
مئی
41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ
دسمبر
ہماری حکومت دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے:امریکی سینیٹر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا کی
مئی
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کی فتح
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت کی اپوزیشن کی شاندار
اپریل
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری