🗓️
سچ خبریں: سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں ’تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’العربیہ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی مرحوم عبدالعزیز عبداللہ شربتلی مسجد جدہ گورنری میں الجوہرہ پروجیکٹ کا حصہ ہے، یہ پروجیکٹ نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
مسجد کے افتتاح کے موقعے پرسرکاری حکام ، تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رپورٹ کے مطابق نئی مسجد کاروباری خاتون وجانت محمد عبدالوحید کی طرف سے اپنے مرحوم شوہرکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کی تعمیر کرائی گئی ہے۔
مسجد 5600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، اس کی تیاری پر لگ بھگ 6 ماہ لگے، مسجد کو چینی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا۔
وجانت عبدالوحید نے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مملکت میں متعارف کرانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں، اس مسجد کی تعمیر کے بعد یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد اور سعودی عرب ایسی مساجد بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور جدید تعمیرات کی دنیا میں ایک معیاری جست کی نمائندگی کرتی ہے، یہ مسجد سعودی عرب میں تعمیرات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ثبوت ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں
جولائی
وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول جاری ہوگیا
🗓️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول سامنے
فروری
روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت
دسمبر
اعداد و شمار کی عینک سے یمن میں انسانی حقوق کی تباہی کے ابعاد
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اپریل 2014 سے جب عرب امریکی اتحاد کی تشکیل اور یمن
مارچ
نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں
🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
دسمبر
برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر
جون
یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
🗓️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا
دسمبر
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا
جنوری