تھریڈز کو فیس بک سے سائن ان کرنے کی آزمائش

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مائیکروبلاگنگ ایپ تھریڈزکے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی، جس کے تحت صارفین اب انسٹاگرام کے بجائے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سائن اپ کر سکیں گے۔

یہ نیا آپشن فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن سوشل میڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی سپورٹ ویب سائٹ پر اس کا تذکرہ موجود ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ سے تھریڈز پر سائن اپ کرنے سے ایسے فیچرز کھلتے ہیں جو تھریڈز اور فیس بک پر یکساں طور پر کام کرتے ہیں، جیسے دونوں ایپس تک ایک ہی لاگ ان سے رسائی حاصل کرنا۔

اسی طرح اگر کوئی فیس بک کے ذریعے تھریڈز پروفائل بناتا ہے تو تو اس کی معلومات دونوں پلیٹ فارمز پر یکجا ہوجائے گی۔

ابتدا میں تھریڈز نے انسٹاگرام کے صارفین اور فالوورز کو خودکار طریقے سے شامل کرنے کے ذریعے تیزی سے اپنی صارف تعداد میں اضافہ کیا۔

تاہم یہ حکمت عملی زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوئی، جس کے بعد اب میٹا نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک سے تھریڈز میں سائن اپ کرنے کا آپشن کچھ نئے مواقع فراہم کرتا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جن کے پاس انسٹاگرام اکاؤنٹ نہیں ہے۔

تاہم فیس بک کا موجودہ ماحولیاتی نظام بھی بعض اوقات سپیمی یا غیر معیاری مواد سے بھرا ہوتا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ یہاں بھی صارفین کو معیار کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے

?️ 13 جون 2022سچ خبریں:  امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح

احترام اور ترقی؛ تہران ریاض تعلقات کا نیا عنوان

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران اور سعودی عرب کے

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر کا طالبان کے سلسلہ میں بیان

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر نے افغانستان کو غیر

غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک

?️ 24 جولائی 2025غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک غزہ

میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

?️ 20 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ممتاز شہید حریت رہنماؤں

سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا ردعمل

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جس نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے