?️
سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ میں اب تک کے سب سے بہترین فیچر ’ٹرینڈز‘ کی آزمائش شروع کردی گئی۔
ٹرینڈز کے فیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہی تھریڈز کو بہت سارے لوگ ٹوئٹر سے کم اہمیت دے رہے تھے لیکن اب مذکورہ فیچر کی بھی آزمائش شروع کردی گئی۔
کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے اپنی تھریڈ پوسٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرینڈنگ ٹاپکس کے فیچر کی شروعات آسٹریلیا سے کی گئی ہے، جہاں صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی گئی۔
ان کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپک کو بلیو رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی حوالے سے ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ اور ٹرینڈ کی طرح ہی کام کرے گا لیکن تھریڈز کے فیچر میں ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ ہیش ٹیگ نظر نہیں آئے گا۔
تھریڈز کے ٹرینڈنگ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بھی صارفین کو پہلے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا پڑے گا، تاہم ہیش کا آئیکون ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ نظر نہیں آئے گا جب کہ ٹوئٹر میں ہیش ٹیگ ٹاپک کے ساتھ نظر آتا ہے۔
اسی طرح تھریڈز کا ٹرینڈنگ ٹاپک سیاہ کے بجائے بلیو رنگ میں نظر آئے گا اور تھریڈ کے ٹاپک میں بھی یہ نظر آئے گا کس ٹاپک پر کتنی پوسٹس کی جا چکی ہیں۔
مذکورہ فیچر کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز کے استعمال اور صارفین میں اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی 2023 کو ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔
ٹوئٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اَپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔
چند دن قبل ہی تھریڈز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کے بغیر ہی ڈیلیٹ کرنے کا فیچر پیش کیا گیا تھا اور اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی اس پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر تھریڈز کو انسٹاگرام کے ساتھ منسلک کرکے پیش کیا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل ہی میٹا نے ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف بھی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سعودی عرب کو لیزر ڈیفنس سسٹم سے لیس کرنے کا خواہاں
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی
جون
مغرب قابل اعتبار نہیں ہے اور اس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے: الیانوف
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے
ستمبر
جنوبی شام میں اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری،الصمدانیہ میں نیا چیک پوسٹ قائم
?️ 18 نومبر 2025جنوبی شام میں اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری،الصمدانیہ میں نیا چیک پوسٹ
نومبر
رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
ستمبر
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی
مارچ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی مقبولیت ختم
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ الاقصیٰ طوفانی آپریشن
اکتوبر
شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
دسمبر