Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'tmbxz_options' is marked as crashed and should be repaired in /home/sachh42221/domains/sachkhabrain.com/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2459
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش - SachKhabrain
SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ سائنس اور ٹیکنالوجی

تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

نومبر 17, 2023
اندر سائنس اور ٹیکنالوجی
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
0
تقسیم
45
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ میں اب تک کے سب سے بہترین فیچر ’ٹرینڈز‘ کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹرینڈز کے فیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہی تھریڈز کو بہت سارے لوگ ٹوئٹر سے کم اہمیت دے رہے تھے لیکن اب مذکورہ فیچر کی بھی آزمائش شروع کردی گئی۔

کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے اپنی تھریڈ پوسٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرینڈنگ ٹاپکس کے فیچر کی شروعات آسٹریلیا سے کی گئی ہے، جہاں صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں ٹرینڈنگ ٹاپک کو بلیو رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ہیش ٹیگ اور ٹرینڈ کی طرح ہی کام کرے گا لیکن تھریڈز کے فیچر میں ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ ہیش ٹیگ نظر نہیں آئے گا۔

تھریڈز کے ٹرینڈنگ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بھی صارفین کو پہلے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا پڑے گا، تاہم ہیش کا آئیکون ٹرینڈنگ ٹاپک کے ساتھ نظر نہیں آئے گا جب کہ ٹوئٹر میں ہیش ٹیگ ٹاپک کے ساتھ نظر آتا ہے۔

اسی طرح تھریڈز کا ٹرینڈنگ ٹاپک سیاہ کے بجائے بلیو رنگ میں نظر آئے گا اور تھریڈ کے ٹاپک میں بھی یہ نظر آئے گا کس ٹاپک پر کتنی پوسٹس کی جا چکی ہیں۔

مذکورہ فیچر کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز کے استعمال اور صارفین میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی 2023 کو ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔

ٹوئٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اَپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

چند دن قبل ہی تھریڈز کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کے بغیر ہی ڈیلیٹ کرنے کا فیچر پیش کیا گیا تھا اور اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی اس پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر تھریڈز کو انسٹاگرام کے ساتھ منسلک کرکے پیش کیا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل ہی میٹا نے ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف بھی کیا تھا۔

Short Link
Copied
ٹیگز: تھریڈزٹرینڈنگ ٹاپکسفیس بکمائکرو بلاگنگ پلیٹ فارممارک زکربرگمیٹا

متعلقہ پوسٹس

فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف
سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف

دسمبر 3, 2023
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے

دسمبر 2, 2023
فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے
سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

دسمبر 1, 2023

اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں کی دریافت پر جھوٹ بولا

غزہ
دسمبر 3, 2023
0

سچ خبریں:ایک مشہور صہیونی تجزیہ کار یونی بین میناخم نے عبرانی زبان کی ویب سائٹ Ipok پر اس بات پر...

مزید پڑھیں

ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!

فلسطینی
دسمبر 3, 2023
0

سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں انتہائی خراب...

مزید پڑھیں

صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک 

صیہونی
دسمبر 3, 2023
0

سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے کمپنی کے مرکزی سرور میں گھس کر اس...

مزید پڑھیں

یورپی یونین کا صیہونیوں کو پیغام

صیہونی
دسمبر 3, 2023
0

سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے جرائم کے تسلسل پر زبانی اور غیر فعال ردعمل...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?