بھارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا

?️

سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں، ڈرامے، پوڈکاسٹ، گانے اور دیگر مواد دکھانے سے روک دیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے 8 مئی کو جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہر طرح کا پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مواد کو دکھانا قومی سلامتی کے خلاف ہے، اس لیے پڑوسی ملک کے ہر طرح کے شوبز مواد کو فوری طور پر دکھانا بند کردیا جائے۔

بھارت نے اپنے ملک میں چلنے والے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد نہ دکھانے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹ فلیکس جیسے عالمی ادارے بھی بھارتی حکومت کے قوانین ماننے کے پابند یا نہیں، تاہم ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس سمیت دیگر عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کسی طرح کا پاکستانی مواد بھارت میں نہیں دکھائیں گے۔

بھارت میں زیادہ تر چلنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ملٹی نیشنل ہیں، تاہم متعدد بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی پاکستانی مواد نشر کرتی ہیں، کیوں کہ پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد دکھانے کی پابندی سے قبل بھارتی حکومت نے نیوز چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤںٹس سمیت ڈراما چینلز کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے متعدد شوبز شخصیات، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کر رکھا ہے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری پر پابندیاں لگانا شروع کرتے ہوئے حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے، جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف علاقوں میں حملے کرکے 26 افراد کو شہید کردیا تھا جب کہ 8 مئی کی صبح اور دوپہر کو بھی بھارت نے پاکستان میں ڈرون بھیجے، جنہیں پاک فوج نے گرادیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کے ساتھ مذاکرات میں صیہونیوں کی شیطانیاں

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو

اسرائیلی فوج کی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل نہیں:روس

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے اسرائیلی فوج

100سالہ مزاحمتی کی کہانی

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے

بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن

تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے

ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر

لانگ مارچ کی صورتحال

?️ 25 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی

حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی

?️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے