🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں ٹوئٹر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔
حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لیے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم عام پاکستانی شہریوں کو ’ایکس‘ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
ٹوئٹر پر پابندی کے خلاف شہریوں نے عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے، تاہم پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر ایکس کو عوام کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ایکس کی سروس بحال ہوتے ہی پاکستان کے حق میں دلچسپ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کو آپریشن ’سندور ’ کا نام دیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد #سندور بن گیا تندور، #پاکستان زندہ باد، get ready endia# ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔
پاکستان پر حملے کے فوری بعد سے صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ کے ساتھ ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے 13 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 89 ہزار پوسٹ کی گئیں۔
ہیش ٹیگ ’سندور بن گیا تندور‘ کا استعمال کرتے ہوئے 5 گھنٹے کے دوران 45 ہزار پوسٹس شیئر کی جاچکی ہیں اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کرپشن کے خلاف صرف قانون کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات
اپریل
حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات
🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر
اکتوبر
اپوزیشن کی سوچ فوج کو کنٹرول کرنا ہے:فواد چوہدری
🗓️ 10 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد
مارچ
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین
نومبر
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
🗓️ 18 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
افغانستان ایک انتہائی قبائلی اور قدامت پسند معاشرہ ہے: پاکستان
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی
جون
وہ 6 یورپی ممالک جنہون نے کیف کو سکیورٹی دینے سے انکار کیا
🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے دفتر کے نائب سربراہ آندری
دسمبر