برطانیہ: کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو 4 سال قید

🗓️

سچ خبریں: برطانیہ میں کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو اس طرح کے پہلے مجرمانہ کیس میں 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے اے ٹی ایمز، جو صارفین کو کرپٹو کرنسی خریدنے یا اسے نقد میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، کا برطانیہ کے مالیاتی نگران، فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر برطانیہ میں کام کرنا غیر قانونی ہے۔

ایف سی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھیریس چیمبرز نے ایک بیان میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرپٹو سرگرمی کے لیے یہ برطانیہ کی پہلی مجرمانہ سزا ہے اور ایک واضح ہے کہ جو لوگ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور قانون سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اولومائڈ اوسنکویا نے دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان 28 مختلف مقامات پر ان ڈیوائسز کو چلایا، جس سے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز کو ممکن بنایا گیا۔

ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں 46 سالہ شخص کو مجرم قرار دینے والے برطانوی جج گریگوری پیرنس نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ محض ریگولیٹری خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوسنکویا نے جان بوجھ کر اور غیر قانونی طور پر کام کیا، اور سراغ لگانے سے بچنے کے لیے جھوٹی شناخت اپنانے کی کوشش کی۔

ایف سی اے کا کہنا تھا کہ مجرم قرار دیا گیا شخص اس بات کو یقینی بنانے میں بھی ناکام رہا کہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کو منی لانڈرنگ کے لیے اے ٹی ایمز کا استعمال نہ کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر لفظی وار

🗓️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم  نے شنگھائی

صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟

🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان

🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد

چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے

نیتن یاہو نے اپنے وزیر جنگ پر امریکہ جانے پر پابندی لگائی

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ

کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے

صدر مملکت 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ

🗓️ 15 اگست 2021استنبول(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے