اے آئی چیٹ بوٹس درست خبر اور معلومات فراہم نہیں کرتے، تحقیق

?️

سچ خبریں: دنیا بھر کے 22 عالمی نشریاتی اداروں کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آٓئی) چیٹ بوٹس درست معلومات اور خبر فراہم نہیں کرتے جب کہ وہ سوالات کے فراہم کردہ جوابات میں بھی بہت زیادہ غلطیاں کرتے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ (ڈی ڈبلیو) میں شائع رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتا چلا کہ چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی اور کوپائلٹ جیسے اے آئی چیٹ بوٹس خبروں کو اکثر توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور حقائق کو رائے سے الگ نہیں کر پاتے۔

مذکورہ تحقیق 22 عوامی نشریاتی اداروں نے کی، جن میں خود ڈی ڈبلیو بھی شامل تھا، تحقیق کے دوران چار مشہور اے آئی اسسٹنٹس چیٹ جی پی ٹی، مائیکروسافٹ کے کوپائلٹ، گوگل کا جیمنائی اور پرپلیکسٹی اے آئی کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تمام مذکورہ اے آئی بوٹس مجموعی طور پر خبروں کو 45 فیصد وقت غلط یا ناقص طور پر بیان کرتے ہیں، چاہے خبروں کی زبان کوئی بھی ہو اور ان خبروں کا تعلق کسی بھی علاقے یا ملک سے کیوں نہ ہو لیکن ان میں غلطیاں ہوتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی، این پی آر اور دیگر اداروں کے صحافیوں نے مذخورہ چاروں اے آئی اسسٹنٹس سے عام خبری سوالات پوچھے، جیسے ’یوکرین کا معدنیات کا معاہدہ کیا ہے؟ یا ’کیا ٹرمپ تیسری بار الیکشن لڑ سکتے ہیں؟‘

مذکورہ اداروں کے صحافیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے دیے گئے 3,000 جوابات کا جائزہ لیا، ان کا معیار دیکھا، درستگی، ذرائع کا حوالہ، سیاق و سباق، حقائق اور رائے میں فرق سمیت مناسب ایڈیٹوریل انداز کو بھی دیکھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کے 45 فیصد جوابات میں کم از کم ایک بڑی خرابی تھی، 31 فیصد میں ذرائع کی سنگین غلطی اور 20 فیصد میں حقائق کی بڑی غلطی تھی، یعنی ان میں درست حقائق نہیں دیے گئے تھے۔

تحقیق یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ گوگل کا جیمنائی سب سے برا تھا، جس کے 72 فیصد جوابات میں ذرائع کی خرابی پائی گئی۔

بی بی سی کی تحقیق میں کوپائلٹ اور جیمنائی برے تھے لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام چاروں اے آٗی چیٹ بوٹس میں مسائل تھے۔

گزشتہ چند سال میں اے آئی چیٹ بوٹس کے عام ہونے کے بعد دیکھا جا رہا ہے کہ لوگ خبروں کے لیے اے آئی اسسٹنٹس کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔

رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی ڈیجیٹل نیوز رپورٹ 2025 کے مطابق 7 فیصد آن لائن نیوز صارفین اے آئی سے خبریں لیتے ہیں جب کہ 25 سال سے کم عمر افراد میں یہ شرح 15 فیصد تک ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس

کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

?️ 6 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی

لاہور میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح کر دیا گیا

?️ 17 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر

مغربی میڈیا نے اعتراف کیا کہ بوچا کو یوکرینیوں نے قتل کیا: نیبنزیا

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا

24 گھنٹوں میں یمن سے اپنی فوجیں نکال لو؛ سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کو دھمکی

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے یمن میں اماراتی فوجی کارروائیوں کو خطرناک قرار

یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس

روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے

ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے