?️
نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں اور خود کار ڈرائیونگ سافٹ کی تیاری میں سرمایہ کاری کررہی ہے اس نے خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرک گاڑی کی تیاری کا عمل تیز کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے گاڑی کی تیاری کے لیے باہری شراکت دار سے مدد لی جائے گی۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرک گاڑی کی تیاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے، ایپل کی جانب سے اس پراجیکٹ میں ایک بار پھر گاڑی کی خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایپل کی جانب سے گاڑی کی تیاری کی افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں۔ سنہ 2020 میں ایپل کے اس پراجیکٹ سے منسلک متعدد عہدیداران نے کمپنی چھوڑ دی تھی۔اسی طرح ایپل کو چین کی 2 بڑی بیٹری کمپنیوں سے بیٹری سپلائی کے معاہدوں کے مذاکرات میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دسمبر 2020 میں رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے 2024 تک اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کی جاسکتی ہے۔ اس گاڑی کا دل اس کی بیٹری ہوگی جس میں انقلابی مونوسیل ڈیزائن موجود ہوگا۔اس بیٹری کی بدولت کمپنی کو پاور یل میں زیادہ متحرک میٹریل ایڈ کرنے کا موقع ملے گا، جو ایک چارج پر زیادہ فاصلے کی سہولت فراہم کریں گے۔
ایپل کی جانب سے لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری کیمرسٹری کے استعمال کے امکان پر بھی کام کیا جارہا ہے، ایل ایف پی پاور سیلز دیگر کے مقابلے میں زیادہ گرم نہیں ہوتے اور ان کے لیے کوبالٹ کی ضرورت نہیں۔ایپل کی بیٹری ٹیکنالوجی کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ بالکل نئی ہوگی، بالکل ویسی جیسے لوگوں نے پہلی بار آئی فون میں دیکھی تھی۔
اس گاڑی میں متعدد لیڈار سنسرز بھی موجود ہوسکتے ہیں تاکہ ارگرد کے ماحول کو سمجھ سکے، جو اس سال کے آئی فون 12 پرو ماڈلز میں بھی دیے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی تیاری کے لیے باہری شراکت دار سے مدد لی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب
اکتوبر
صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تل ابیب میں صہیونی
جنوری
غزہ کے واقعات اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کا پیش خیمہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو
جون
کیا اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:مراکش کے شہر رباط میں فلسطینیوں کے حق میں ایک
فروری
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی ہلاکتیں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بڑھ گئیں
?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 کی پہلی سہ ماہی میں غیر قانونی
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے
نومبر