?️
ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان میں اڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اس موٹر سائیکل پر ایک شخص ہی سوار ہو سکتا ہے۔جاپانی کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ 2022 کے وسط تک اس ماڈل کی 300 کلوگرام وزنی 200 موٹر سائیکلیں بنا لے گی۔
جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا تاہم اب اسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔
اس موٹر سائیکل پر ایک شخص ہی سوار ہو سکتا ہے اور اس میں موٹر سائیکلوں والے روایتی انجن کے علاوہ بیٹری سے چلنے والی چار موٹریں لگی ہوئی ہیں۔ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔
ٹوکیو میں قائم اس نئی کمپنی کو ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی مِٹسبوشی اور جاپانی فٹبالر کیسوکے ہونڈا کی حمایت حاصل ہے۔کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ 2022 کے وسط تک اس ماڈل کی 300 کلوگرام وزنی 200 موٹر سائیکلیں بنا لے گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹِو ڈیسوکے کٹانو کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہمارے پاس دو ہی طریقے تھے، زمین پر حرکت کر لیں یا آسمان پر چڑھ جائیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم حرکت کرنے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔‘ٹوکیو کے ایک کروڑ 50 لاکھ رہائشیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ سڑکوں پر رش کا ہونا ہے۔
لیکن موجودہ قوانین کے تحت ہوور بائیک کو جاپان کی مصروف سڑکوں کے اوپر نہیں اڑایا جا سکتا تاہم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو امید ہے کہ مشکل مقامات تک رسائی کے لیے امدادی اداروں کے کارکن یہ موٹر سائیکل استعمال کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔ مصدق ملک
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
جون
ہمارے پاس کئی محاذوں پر جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے: تل ابیب
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ اس
ستمبر
لیبیا کی پارلیمنٹ نے برطانوی سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا۔
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لیبیا کے ایوان نمائندگان کے سرکاری ترجمان عبداللہ بالیق نے کہا
دسمبر
پہلی بار کوئی خاتون شمالی کوریا کی وزیر خارجہ بنی
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے آج ہفتہ، 11 جون
جون
وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خان یونس میں اسرائیلی فورسز
جولائی
امریکی نوجوان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ڈیلی میل کا سروے
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 20 فیصد امریکی نوجوان القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سابق
دسمبر
سیالکوٹ سانحہ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو
دسمبر
شمالی غزہ کے کتنے شہری اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 80 فیصد بے گھر
جنوری