?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے متنازع بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت پاکستان میں شادی کی خواہش مند ہیں، جب کہ پاکستانی ماڈل دودی خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔
دودی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں اداکارہ کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت کیا تھا۔
پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا تھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں لانی ہے یا پھر بھارت۔
بولی اداکارہ نے دودی خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو آڈیو پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے لیے پاکستان سے رشتہ آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی اسلامی طریقے سے ہوگی اور وہ شادی کے بعد دبئی میں رہیں گی۔
دوسری جانب بولی وڈ اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرنے پر دودی خان کو پاکستان میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بھارت میں بھی۔
جس کے بعد پاکستانی ماڈل نے راکھی ساونت سے شادی سے معذرت کرلی تھی۔
دودی خان کے شادی سے انکار کے بعد بھارتی ادکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو انہیں غدار کہا گیا، ان کے خلاف فتوے نکالے گئے۔
ساتھ ہی ادکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اور دودی خان کے درمیان دو، ڈھائی سال سے دوستی ہے اور جب انہوں نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تو بھارتیوں کو برا لگ گیا۔
بعدازاں، دودی خان کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو حوصلہ مند رہنے کی تلقین کی۔
ان کا بھارتیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے خلاف باتیں کرنے والے سن کہ وہ اداکارہ کو بھارت سے ہی لے کر جائیں گے۔
جب کہ دو ہفتے قبل دودی خان نے اسلام آباد میں ایک جیولری کی دکان سے ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں راکھی ساونت کے لیے ڈائمنڈ کی انگوٹھی خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
ماڈل نے بولی وڈ اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ آپ کے لیے مہنگے تحائف خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں تاہم میں نے آپ کے لیے ڈائمنڈ کی انگوٹھی خریدی ہے۔
ھی ساونت کے خلاف باتیں کرنے والے سن کہ وہ اداکارہ کو بھارت سے ہی لے کر جائیں گے۔
ماڈل کا راکھی ساونت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے 21 فروری کو دبئی آرہا ہوں۔
جب کہ انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ ’جس کو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے۔‘
حال ہی میں راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ اور دودی خان ساتھ نظر آئے۔
ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستانی ماڈل نے اداکارہ کو انگوٹھی پہنائی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ انگوٹھی بطور دوست پہنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ ہیں، تاہم شادی کے حوالے سے کوئی ’گرین سگنل‘ نہیں دیا۔
دودی خان کا کہنا تھا کہ شادی کا کیا ہے، ہاتھ پکڑ کر میں آپ کو کہیں بھی لے جاؤں۔
جب کہ اس موقع پر راکھی کو کہتے دیکھا جا سکتا تھا کہ ’ماں میر پیار لٹ گیا، میری شادی ایک بار پھر منسوخ ہوگئی۔‘


مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی
?️ 13 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں
نومبر
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
جنین پھر بنا قتل گاہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی
جولائی
جرمنی کے کرسمس بازار پر گاڑی سے حملہ، کم از کم 11 افراد ہلاک
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے شہر ماگڈبرگ میں کرسمس بازار پر ایک گاڑی کے
دسمبر
ٹرمپ: غیر ملکی کمپنیوں کو امریکی امیگریشن قوانین کا احترام کرنا چاہیے
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنڈائی فیکٹری پر امیگریشن افسران
ستمبر
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
?️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی
اپریل
یوکرائن میں جو بھی ہورہا ہے اس کا ذمہ دار امریکہ ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سید حسن نصراللہ نے بیروت میں ایک تقریر کے دوران کہا
مارچ
پشین میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد مارے گئے
?️ 26 جنوری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین کے علاقے کلی کربلا میں
جنوری