🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف ہاٹ سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل سستا فون متعارف کرادیا۔
کمپنی نے ’انفینکس ہاٹ 50 فور جی‘ کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جو کہ کمپنی کے اسی نام کے فائیو جی فون کا سستا ورژن ہے۔
کمپنی نے انفینکس ہاٹ 50 فائیو جی کو بھی کچھ دن قبل متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اب کمپنی نے اسی فون کو فور جی میں قدرے کم قیمت پر پیش کردیا۔
’انفینکس ہاٹ 50 فور جی‘ کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمرائوں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے جدید لینسز کے ساتھ دیے گئے ہیں جو کہ اعلیٰ کوالٹی کے فور کے ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں بھی جدید لینسز اور فیچرز دیے گئے ہیں۔
فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 18 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو فل چارج کیے جانے کے بعد 9 گھنٹے تک اس میں گیم کھیلے جا سکتے ہیں۔
فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون ڈسٹ اینڈ واٹر پروف ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کے 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 45 ہزار جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 50 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے سستا قرار دیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور
دسمبر
رواں سال میں امریکہ میں جرائم کے اعدادوشمار کتنے بڑھے؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت
اگست
قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق
🗓️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے
مارچ
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
برطانیہ کا یوکرائن سے فوجی امداد کا وعدہ
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر
مارچ
نائیجر کی عوام کیا چاہتی ہے؟
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے خلاف Equas کے
اگست
نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری
🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شریف
دسمبر
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
🗓️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری