انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف

?️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز میں گانوں کی شاعری کو شامل کرنے کا منفرد فیچر پیش کردیا۔

اس وقت انسٹاگرام کی ریلز یا اسٹوریز میں خود ٹائپ کرکے شاعری شامل کرنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو ایسی محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے انسٹاگرام چینل پر نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاعری کو شامل کرنے کے فیچر کو دنیا بھر میں پیش کردیا گیا۔

خصوصی طور پر ریلز میں شاعری کو شامل کرنے کا فیچر ان افراد کے لیے اچھی خبر ہے جو ہر ریلز کے گانے میں خود سے اس کے بول لکھنے کے عادی تھے۔

پلیٹ فارم کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا کہ کروڑوں صارفین گانوں پر شاعری مینوئل طریقے سے لکھتے تھے، جس وجہ سے ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔

لیکن اب نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ایک کلک پر ریلز میں مذکورہ گانے کی شاعری شامل کر سکیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق ریلز بناتے وقت جیسے ہی صارفین گانے کو شامل کرنے کے لیے میوزک کے آئیکون پر جائیں گے، وہاں آئیکون کو لیفٹ پر سوائپ کرنے کے بعد انہیں شاعری کو شامل کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر اگرچہ تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم آنے والے دنوں میں نئے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

فیچر کے تحت صارفین کسی بھی گانے کو ریلز کا حصہ بناتے وقت صرف ایک ہی کلک پر مذکورہ گانے کی شاعری کو اسکرین پر دکھانے کے اہل ہوجائیں گے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر صرف انگریزی زبان کے گانوں پر بہتر انداز میں کام کرے گا، تاہم آنے والے وقت میں مذکورہ فیچر تمام گانوں کی شاعری شامل کرنے لگے گا۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ سے ریکوڈک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا ترمیمی بل منظور

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ریکوڈک کے تانبے اور سونے کی

سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی

?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے

مقبوضہ کشمیر:بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے

?️ 24 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و

یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے

?️ 24 اگست 2025یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے مغرب، یمن

بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں

کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟

?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے لیے 126 نئے یونٹس کی تعمیر کی منظوری

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، صہیونیستی حکومت کی پلاننگ

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی

?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے