?️
ٹوکیو(سچ خبریں) انسانوں کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جس سے صارفین کو کافی حیرانگی ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اسے 22ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
آپ کہیں موجود ہوں اور سامنے سے کوئی آپ کی نقل وحرکت اور تاثرات کی نقل اتارنے لگے تو آپ جذباتی ہوکر اس سے لڑنے کی غلطی نہ کریں، ہوسکتا ہے کہ آپ کی نقلیں اتارنے والا کوئی شرارتی انسان نہیں بلکہ شریر روبوٹ ہو، کیونکہ یہ دور ترقی کا ہے، ایسی ترقی جس میں نقل اصل کی جگہ لے رہے ہیں۔جی ہاں ایسا ہی کچھ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تیزی سے گردش کرتی ایک ویڈیو میں بالکل انسان سے مشابہہ چہرہ انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتا دکھایا گیا ہے جس میں آنکھ مارنا، منہ ٹیڑھا کرنا، زبان چڑانا، مسکرانا جیسے تاثرات شامل ہیں۔کئی لوگ تو یہ چہرہ دیکھ کر بے وقوف بن گئے اور اسے اصل انسانی چہرہ سمجھ بیٹھے کیونکہ اس روبوٹک چہرے کے بال، جلد، آنکھیں، بھونیں اور تاثرات اتنے حیرت انگیز ہیں کہ نقل پر اصل کا گمان ہوتا ہے۔
یہ روبوٹک چہرہ انسان سے اتنا مشابہہ ہے کہ اگر ویڈیو میں یہ چہرہ حرکت کرتی مشین پر فکس دکھائی نہ دے تو شاید لوگ شناخت ہی نہ کرسکیں کہ یہ انسان نہیں روبوٹ ہے۔اس ویڈیو کو ایک غیرملکی نیوز ایجنسی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے اور یہ اتنی مقبول ہوئی ہے کہ اب تک 22 ملین سے زائد افراد اس کو دیکھ اور اپنے تاثرات کا اظہار کرچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ
جون
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
?️ 7 جون 2024 سچ خبریں: چین کا کہنا ہے کہ اس کا بغیر عملے
جون
کیا ٹرمپ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ہیں؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: ٹرمپ جمعرات کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں خود کو تبدیل
اگست
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
امریکہ میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: رائٹرز نے ریاستہائے متحدہ میں بڑھتی ہوئی افراط زر کے
فروری
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری