آنر کے بہترین کیمرا کے حامل فونز متعارف

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے بہترین کیمرا کے حامل 200 اور 200 پرو کو متعارف کرادیا، جنہیں قیمت کے حوالے سے کچھ مہنگا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے آنر 200 اور آنر 200 پرو کو ایک ہی اسکرین سائز یعنی 67-6 انچ اور 5200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے دونوں فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے دونوں فونز کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی سیلفی کیمرا دیا ہے جب کہ کیمروں کے لینسز کو بہتر بنانے کے لیے چینی کمپنی فرانسیسی آفیشل فوٹوگرافی کمپنی سے معاونت کی ہے۔

آنر 200 اور آنر 200 پرو میں فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

دونوں فونز میں چپ کا فرق رکھا گیا ہے، آنر 200 میں اسنیپ ڈریگن کی سیون جنریشن جب کہ آنر 200 پرو میں 8 ایس جنریشن کی چپ دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں آنر 200 کو صرف 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیاہے جب کہ آنر 200 پرو کو 100 واٹ چارجر کے علاوہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر دو کیمرے ترتیب وار پچاس پچاس میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ تیسرا کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے۔

آنر 200 اور آنر 200 پرو کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیفلی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دونوں فونز کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے آنر 200 کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ روپے جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے رکھی ہے۔

اسی طرح آنر 200 پرو کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

اگرچہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ فونز کے کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بہتر کیا گیا ہے، تاہم بعض صارفین نے فونز کی قیمتوں کو زیادہ قرار دیا۔

فوری طور پر کمپنی نے فونز کو صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم یکم جون کے بعد انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ

کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ  کا انکشاف

?️ 16 مئی 2021نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا

حکومت کسی کی بھی ہو، معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، وزیر خزانہ

?️ 7 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور

?️ 27 اپریل 2024اسلام آ باد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے

ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم

?️ 4 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت

ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی

?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے

2022 کے پیلے ہفتے میں کراچی میں بارش کا امکان

?️ 30 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے

بن سلمان کا ممکنہ جانشین

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عر ب کے فرمانروا شاہ سلمان کی جسمانی حالت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے