?️
سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کی اور اس بات پر تاکید کی کہ اسرائیل شام کی داخلی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتا ہے جو علاقے اور دنیا بھر میں استحکام کی خواہش رکھتی ہیں، کہ وہ شام کے عوام کی حمایت کریں تاکہ وہ اپنے مشکل دور سے گزر کر سیاسی منتقلی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
عرب لیگ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جانی چاہئیں تاکہ ملک ایک نئے دور میں قدم رکھ سکے۔
عرب لیگ نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی شام کا ساتھ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اس کے علاقے کی سالمیت کی حفاظت کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شام کی موجودہ صورتحال حالیہ تاریخ میں سب سے اہم لمحہ ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس حساس مرحلے پر شام کے تمام شہریوں کو امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور سیاسی منتقلی کا عمل شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
عرب لیگ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کی داخلی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر گولان کی بلندیوں میں مزید اراضی پر قبضہ کرنے اور 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کی۔
مشہور خبریں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
یورپی یونین کے قانون ساز نے ترکی کو تنہا چھوڑنےکی دھمکی دی
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے سب سے بڑے پارلیمانی گروپ یورپین پیپلز
مئی
ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز
اپریل
جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔ مریم نواز
?️ 18 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جاپان
اگست
صہیونی حکومت کی جنوبی لبنان کی دلدل سے نکلنے کی کوشش
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کو شدید نقصان کے بعد صہیونی
اکتوبر
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں: جہاد اسلامی
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف
ستمبر
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر