?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل، یمن میں انصار اللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کو تعاقب اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے گا، جیسا کہ اس نے دیگر مزاحمتی رہنماؤں کے ساتھ کیا ہے۔
الجزیرہ اور صیہونی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں انصار اللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی کو تعاقب کر کے قتل کرے گا، بالکل اسی طرح جیسے اسرائیل نے دیگر مزاحمتی رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:یمن پر حملے میں صیہونی حکومت کے چیلنجز
رپورٹ کے مطابق یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے پہلے بھی غزہ میں یحیی السنوار، ان کے بھائی اور محمد الضیف، تہران میں اسماعیل ہنیہ اور لبنان میں سید حسن نصر اللہ کو قتل کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر حوثی اسرائیل پر اپنے حملے جاری رکھتے ہیں تو ان کے رہنما بھی ہدف بنیں گے۔
کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے حوثی کنٹرول والی بندرگاہوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور بھاری نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یمن سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رہے تو اس کے جواب میں مزید شدید کارروائی ہوگی۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل نے یمن کے الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہوں پر فضائی حملے کیے جس کے ردعمل میں یمنی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں مظاہرے کر کے فلسطین اور غزہ کے ساتھ اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی کا امکان
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اگر پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ
ستمبر
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
سیاحوں نے مری جانے کیلئے پولیس سے جھگڑا کیا: وزیر داخلہ
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ کل
جنوری
اب امریکی ڈالر بھی صیہونی ریاست کو بچا نہیں سکتے:حماس
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس
ستمبر
گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
?️ 24 اگست 2025اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے
اگست
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے
جولائی