?️
سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں
فلسطینی نیوز ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی پولیس نے بین الاقوامی دباؤ کے بعد اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔
عالمی ریڈ کراس کی تحقیقات نے کم از کم 9 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جہاں فلسطینی شہریوں کو زبردستی انسانی ڈھال بنایا گیا۔
ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی فوج نے عالمی دباؤ کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم اس کا مقصد حقیقی انصاف فراہم کرنا نہیں بلکہ دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کا پرانا حربہ ہے کہ پہلے جرائم کا ارتکاب کرو پھر ان کی تحقیقات کے نام پر وقت ضائع کرو اور آخر میں کوئی سزا نہ دو۔
تحقیقات کے مطابق، ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوجیوں نے ایک عمارت میں داخل ہونے پر مجبور کیا، کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ وہاں بم نصب ہے،جب اس شہری نے انکار کیا، تو اسے کمر میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کو زبردستی جنگی علاقوں میں لے جا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
کئی گواہوں نے بتایا کہ صہیونی فوجی، بوڑھے افراد، خواتین اور بچوں کو اپنے سامنے رکھ کر گھروں پر حملے کرتے تھے تاکہ حماس ان پر حملہ نہ کرے،فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بارہا اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ طرزِ عمل کی مذمت کر چکے ہیں۔ لیکن امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے باعث اسرائیل کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ اعتراف اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم اور وحشیانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے،عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے اسرائیلی مظالم کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف دباؤ بڑھایا جا سکے،یہ تحقیقات اسرائیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کا ایک اور حربہ ہو سکتا ہے تاکہ دنیا کو گمراہ کیا جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا
جون
سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن کے موصلاتی نظام پر بمباری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے
فروری
ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
نومبر
سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد
جولائی
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا
جولائی
غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔
دسمبر
شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش
دسمبر
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل