?️
سچ خبریں: تحریک حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات جھوٹ اور فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کے ارتکاب کے لیے وقت لینے کی کوشش ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک فلسطین حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں صیہونی وزیراعظم کے بیانات وقت خریدنے کی کوشش ہیں تاکہ زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا جا سکے، وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں نہیں ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل نے منگل کی رات کو رپورٹ دی کہ حماس کی قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے اس نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات کے بارے میں بنیامین نیتن یاہو کے دعوے جھوٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
حماس کے اس سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے جبکہ رفح میں آوارگان کے قتل کے جواز پیش کرنے کی اس کی کوشش ناکام ہو چکی ہے ، اب یہ دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔
حسام بدران نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں اور ہمیں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بارے میں کچھ نیا نہیں ملا ہے۔
بدران نے یہ بھی اشارہ دیا کہ نیتن یاہو کی مذاکرات کے بارے میں باتیں فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کے ارتکاب کے لیے زیادہ وقت خریدنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: حالیہ غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے،صیہونی میڈیا کی زبانی
بدران نے یہ بھی زور دیا کہ جنگ کا مکمل خاتمہ اور آوارگان کی اپنے گھروں کو واپسی ہماری اہم ترجیحات ہیں اور ہم اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی معاہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی پولیس طلباء کے مظاہرے ختم کر سکی ہے؟ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہنے طلباء کے احتجاج
مئی
آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں
جون
اسرائیل کا مستقبل کیسا ہوگا؛صیہونی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے سابق
جولائی
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
یوکرین کو روس میں گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ہے: برل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: برل نے آج منگل کی صبح کہا کہ یوکرین کو
نومبر
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی کوئی ضمانت نہیں
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی
جولائی