?️
سچ خبریں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی پانچ دہائیوں پر محیط سرگرمیوں پر ایک نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لبنان میں اسلامی تحریکوں میں پچاس سال سے زائد عرصے پر محیط ثقافتی اور جہادی سرگرمیوں میں شیخ نعیم بن محمد نعیم قاسم کا نمایاں کردار رہا ہے۔
حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اس تنظیم کی اگزیکیٹو کونسل نے شیخ نعیم قاسم کو نیا سکریٹری جنرل منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان
شیخ نعیم قاسم 1953 میں بیروت کے علاقے البسطة التحتا میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا تعلق جنوبی لبنان کے علاقے کفرفیلا سے تھا، انہوں نے کیمسٹری میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں لبنان یونیورسٹی سے حاصل کیں اور 1970 کی دہائی میں اسلامی تنظیموں میں شامل ہو کر امام موسیٰ صدر کے ساتھ تحریک محرومان کے قیام میں شریک ہوئے۔
1970 میں شیخ نعیم نے لبنان یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور فرانسیسی زبان میں کیمسٹری کی تعلیم حاصل کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے 6 سال تک لبنان کے اسکولوں میں کیمسٹری پڑھائی، 1977 میں انہیں کیمسٹری میں بیچلر ڈگری ملی۔
تعلیم کے دوران 18 سال کی عمر میں شیخ نعیم نے مسجد میں بچوں کے لیے کلاسیں منعقد کیں اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم جاری رکھی، جہاں انہوں نے علامہ سید محمد حسین فضل اللہ سے فقہ اور اصول کی تعلیم حاصل کی، لبنان میں مسلمان طلبہ کی تنظیم کے قیام میں بھی حصہ لیا اور 1974 سے 1988 تک جمعیت تعلیم دینی و اسلامی کی صدارت کی۔
شیخ نعیم امام موسیٰ صدر کے زیر سرپرستی تحریک امل میں شامل ہوئے اور ثقافتی امور کے ذمہ دار بنے۔
ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد انہوں نے تحریک امل سے استعفی دے دیا اور دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے بیروت اور ضاحیہ میں مساجد و حسینیوں میں کلاسز کا انعقاد کیا۔
1982 میں حزب اللہ کے قیام میں شیخ نعیم کا کلیدی کردار رہا اور وہ حزب اللہ کی اگزیکیٹو کونسل کے رکن بنے، 1991 میں انہیں حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل کی ذمہ داری دی گئی، سیاسی و پارلیمانی سرگرمیوں کی نگرانی ان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
شیخ نعیم قاسم کے نائب سکریٹری جنرل عہدے کے دوران 1993 کی جنگ، 1996 کی جنگ، 2000 میں لبنان کی آزادی، 2006 کی 33 روزہ جنگ اور 2017 کے تنازعات جیسے واقعات شامل ہیں، جن میں حزب اللہ کی فوجی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟
انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں حزب اللہ (جس میں پارٹی کے اہداف اور سیاسی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے)، امام خمینی بین اصالت و نوآوری،رہبر احیاگر” (آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں) ،جامعہ مقاومت، ارادہ شہادت و پیروزی سازی شامل ہیں۔
شیخ نعیم قاسم شادی شدہ ہیں اور ان کے 6 بچے ہیں جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو
اپریل
پاکستان: دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اصل ذمہ داری طالبان پر عائد ہوتی ہے
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اطلاعات نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
جنوری
ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین
مئی
امریکہ نے فلسطین سے میٹاکمپنی کے متعلق وضاحت طلب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو لکھے گئے
دسمبر
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ
مارچ
شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے
فروری
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، مجاہد انور
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد{ سچ خبریں} ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے
فروری