?️
سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے میں ہر دن کی تاخیر، نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور دشمن کے قیدیوں کے نامعلوم انجام کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی حکومت کے اندر سے جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے حق میں بڑھتی ہوئی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بنیامین نیتن یاہو ذاتی طور پر جنگ کے تسلسل اور فلسطینی عوام و اسرائیلی قیدیوں کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں اور اسرائیلی قیدیوں کا خون صرف نیتن یاہو کی اقتدار میں رہنے کی ہوس اور عدالتی کاروائی سے بچنے کی کوششوں کی نذر ہو رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاملہ بالکل واضح ہے؛ قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ کا خاتمہ،دنیا بھر نے اس اصول کو تسلیم کر لیا ہے لیکن نیتن یاہو اسے مسترد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
حماس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر دن تاخیر کا مطلب ہے کہ مزید فلسطینی شہریوں کا قتل اور دشمن کے قیدیوں کے لیے ایک غیر یقینی مستقبل۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں/ہم بحیرہ احمر کی سلامتی کی ضمانت دیتے ہیں : یمن
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے زور
ستمبر
ہم نے سعودی حکام کو سلمی الشہاب کی سزا پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے:امریکہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےسعودی عرب میں خواتین کے حقوق
اگست
سعودی اور امارات کا تنازع میڈیا تک پہنچا
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان علاقائی سطح
مئی
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست
کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی
جنوری
ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں 292,000 بے روزگار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے روزگاری میں غیرمعمولی
جولائی
یورپی عہدیدار: یورپی یونین کے اراکین مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات سے شدید پریشان ہیں
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: فرانس کی نیشنل فرنٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یورپی
مارچ
ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی
?️ 24 جولائی 2025ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15
جولائی