MI6 کی پہلی خاتون ممکنہ سربراہ باربارا ووڈوارڈ کون ہیں؟

MI6 کی پہلی خاتون ممکنہ سربراہ باربارا ووڈوارڈ کون ہیں؟

?️

سچ خبریں:باربارا ووڈوارڈ ، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر، ممکنہ طور پر پہلی خاتون سربراہ MI6 بننے جا رہی ہیں۔ چین سے قریبی تعلقات کی وجہ سے انہیں باربارای پکن کہا جاتا ہے،ان کے تقرر کا حتمی فیصلہ برطانوی وزیر اعظم کریں گے۔

ایندیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ادارے MI6 کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنانے کا امکان ہے، رپورٹس کے مطابق، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربارا وودوارد اس اہم ترین جاسوسی ادارے کی نئی سربراہ کے طور پر منتخب ہو سکتی ہیں۔
باربارا ووڈوارڈ 1994 میں برطانوی وزارتِ خارجہ میں شامل ہوئیں اور کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں؛2015 تا 2020 چین میں برطانوی سفیر،سابقہ ڈائریکٹر، برطانیہ کا بارڈر ایجنسی کا بین الاقوامی شعبہ، حالیہ سفیر، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل نمائندہ
اگرچہ وودوارد کا پس منظر خالص انٹیلیجنس سے متعلق نہیں، لیکن سندی ٹائمز کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے اس اہم عہدے کے لیے ہونے والے انٹرویوز میں شامل تین خواتین میں نمایاں تھیں۔
چین میں سفارتی خدمات کے دوران وودوارد پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے،چینی حکومت پر سخت مؤقف اختیار نہیں کیا،ایغور مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم پر برطانوی پارلیمنٹیرینز کی حمایت میں مضبوط بیانیہ اختیار نہیں کیا
اسی نرمی اور محتاط رویے کے باعث چینی میڈیا اور بعض مبصرین نے انہیں باربارای پکن کا لقب دیا۔
بعد ازاں چین کے اخبار گلوبل ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے یہ متنازع جملہ بھی کہا کہ تائیوان کبھی بھی آزاد نہیں ہوگا۔
سر ریچارد مور، جو گزشتہ پانچ برسوں سے MI6 کے سربراہ ہیں اور ماضی میں پاکستان، ترکی، ویتنام اور ملائیشیا میں خفیہ طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، رواں سال کے اختتام پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ووڈوارڈ کی تقرری کا حتمی فیصلہ موجودہ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کریں گے۔ اگر ان کا تقرر منظور ہوتا ہے تو وہ نہ صرف MI6 کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی بلکہ خفیہ ایجنسی کے نئے سیاسی اور سفارتی رجحانات کی عکاسی بھی کریں گی۔

مشہور خبریں۔

شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر صہیونی حلقوں کا ردعمل

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ یولی

نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوج کا تشدد

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے کچھ

ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار

آزادی صحافت کا عالمی دن اور زنجیروں میں جھکڑے آزاد صحافی

?️ 3 مئی 2021(سچ خبریں) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے