سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان

سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان

سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید حسن نصراللہ کے جسد خاکی کے لبنان میں موجود ہونے کی تصدیق کی ہے۔

روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق حزب اللہ کے شہید جنرل سکرٹری سید حسن نصراللہ کی صیہونیوں کی بربریت کے نتیجے میں شہادت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر دیا ہے۔

تاہم ان کی تدفین کا پروگرام ابھی تک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد

اس سلسلے میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے روئٹرز کو بتایا کہ سید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان میں ہے اور جب حالات اجازت دیں گے انہیں جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

قماطی نے سید حسن نصراللہ کے جانشین کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ اس وقت تک کمیٹی نظام کے تحت چلائی جائے گی جب تک کہ نیا جنرل سکریٹری منتخب نہیں ہو جاتا، جنرل سکریٹری کا انتخاب ایک وقت طلب عمل ہے۔

مزید پڑھیں:  کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی

انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ مشترکہ قیادت کا تسلسل برقرار رہے، تاہم حزب اللہ کے نئے جنرل سکریٹری کا انتخاب ایک طویل عمل ہے اور اس کے لیے موزوں حالات درکار ہیں، اسی لیے فی الحال ہم تنظیم کو کمیٹی کی صورت میں چلا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے