کیا صیہونی فوج غزہ میں کسی مقصد کے لیے لڑ رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

صیہونی فوج کے غزہ جنگ کے کیا مقاصد ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو افسران کا ماننا ہے کہ غزہ کی جنگی مہم میں کوئی واضح مقصد اور منصوبہ نہیں ہے۔

صیہونی نیوز ایجسنی واللا نے ہفتہ کی رات ایک رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو افسران کا ماننا ہے کہ غزہ کی جنگی مہم میں کوئی واضح مقصد اور منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں 

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق واللا نے مزید کہا کہ آٹھ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی سیاسی رہنماؤں کے خلاف ریزرو فوجی افسران میں شدید تنقید پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رفح میں صیہونی مہم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صیہونی متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مہم کسی اور طریقے سے انجام دینی چاہیے تھی۔

دو اسرائیلی عہدیداروں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ صیہونی فوج کے خلاف ہونے والے حالیہ کے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مرنے والوں کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ دی کہ غزہ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 8 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

علاوہ ازیں، حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے نصب کردہ ایک دھماکے میں رفح میں 8 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ، مزاحمتی قوتوں کے ایک اور حملے میں اسرائیل کے دو اور فوجی ایک اور بکتر بند گاڑی میں مارے گئے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی

اس کے علاوہ، ایک اور اسرائیلی فوجی یائیر رویٹمان جو کہ جفعاتی بریگیڈ سے تھا، ہفتہ کی رات رفح میں گزشتہ چند دنوں کے جھڑپوں میں زخمی ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟

🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا.وزارت خزانہ

🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری

توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا، اب کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، جسٹس جمال مندوخیل

🗓️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس

ٹرمپ کی حماس کے خلاف بدتمیزی اور دھمکیاں

🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خفیہ مذاکرات

سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف

🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،

عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

🗓️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت

واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی

🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:    اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے