?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا ہے جہاں وہ متعدد افراد کو کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس میں موجود افراد اس سے ڈر رہے ہیں اور اب اس نے ایک اور شخص کو کاٹ لیا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کے کتے کی دہشت پھیل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے کتے میجر نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک اور شخص کو کاٹ لیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پیر کو خاتونِ اول جل بائیڈن کے پریس سیکریٹری مائیکل لاروسا نے بتایا کہ میجر نے واک کے دوران ایک شخص کو کاٹ لیا، اُن کے بقول وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کیا جنہیں کوئی زخم نہیں ہوا اور وہ کام پر واپس بھی آ گئے۔
لاروسا کا کہنا تھا کہ کتا وائٹ ہاؤس میں اب بھی نئے ماحول میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں موجود رپورٹرز نے ‘میجر’ کو وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں چہل قدمی کرتے دیکھا تھا جب صدر بائیڈن اور خاتونِ اول ویت نام ویٹرنز میموریل جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
میجر نے آٹھ مارچ کو بھی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر تعینات سیکرٹ سروس کے ایک اہل کار کو کاٹ لیا تھا جسے معمولی زخم آئے تھے۔ جس کے بعد اسے وائٹ ہاؤس سے دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا، میجر گزشتہ ہفتے ہی عمر میں بڑے اپنے ساتھی چیمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس واپس آیا تھا۔
واقعے کے بعد اے بی سی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میجر ایک خوش مزاج کتا ہے تاہم اس کے لیے یہ افراد انجان تھے اور وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اس کی حفاظت کے لیے آگے بڑھے تھے۔
اس واقعے کے بعد صدر بائیڈن اور خاتونِ اول کے مختلف ریاستوں کے دوروں کے باعث دونوں کتوں کو اُن کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھجوا دیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ شاید سزا کے طور پر اُنہیں وائٹ ہاؤس سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
البتہ، امریکی صدر نے وضاحت کی تھی کہ اُنہیں سزا کے طور پر نہیں بلکہ اُن کی اور خاتونِ اول کی مصروفیات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس سے ڈیلاویئر منتقل کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ کتے صدر کی آبائی ریاست ڈیلاویئر آتے جاتے رہیں گے اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ صدر بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد دونوں پالتو کتے بھی اُن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آ گئے تھے، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جب سے وائٹ ہاؤس آیا ہے ملازمین کو گھورنا، اُن کی طرف لپکنا اور بھونکنا اس کا معمول ہے، تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد اسی کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کو پاؤں بھی فریکچر ہو گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے
مارچ
عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: گورنرپنجاب
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں
فروری
قرض پروگرام کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )
ستمبر
امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی ضمانت ہے
?️ 1 نومبر 2025امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی
نومبر
ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ
ستمبر
بائیڈن کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا ارادہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سرکردہ
جولائی
ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، ایپل نے امیگریشن اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادیں
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی
اکتوبر
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون