?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے غلط معلومات اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پیغام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔
فیس بک، ٹوئٹر اور الفبیٹ انکارپوریشن (گوگل) کی ملکیت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وبائی مرض کے دوران کووڈ 19 کی غلط خبروں کا پھیلاؤ نظر آیا۔
محققین اور قانون ساز طویل عرصے سے فیس بک پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
کمپنی نے کورونا وائرس اور اس کی ویکسین کے بارے میں مخصوص جھوٹے دعوے کرنے کے خلاف قواعد متعارف کرائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ لوگوں کو ان موضوعات پر قابل اعتماد معلومات فراہم کرتے ہیں۔
فیس بک کے ترجمان کیون میکلیسٹر نے کہا ہے کہ ہم ان بے بنیاد الزامات سے اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حقیقت یہ ہے کہ 2 ارب سے زیادہ افراد نے فیس بک پر کورونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں مستند معلومات حاصل کی ہیں جو انٹرنیٹ پر کسی بھی دوسری جگہ سے کہیں زیادہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ 33 لاکھ سے زائد امریکیوں نے ویکسین کہاں اور کس طرح لینا ہے یہ جاننے کے لیے ہمارے ویکسین فائنڈر ٹول کا استعمال کیا، حقائق بتاتے ہیں کہ فیس بک جان بچانے میں مدد فراہم کر رہا ہے، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے رائے کے لیے رابطوں کی متعدد کوشش کے باوجود جواب نہیں دیا۔
قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ فیس بک کو کورونا وائرس ویکسین کے متعلق غلط معلومات کو ہٹانا ہوگا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ظاہر ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں، وہ نجی شعبے کی ایک کمپنی ہیں تاہم وہ مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں، یہ واضح ہے کہ اور بھی بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
قطر کو حماس اور نیتن یاہو کی جنگ روکنے کی تیاری کا مثبت جواب ملا
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک مستند امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قطر
جولائی
اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کا غزہ میں قتلِ عام پر اقوام متحدہ کی ناکامی کے بعد ویٹو نظام میں اصلاحات کا مطالبہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل اور عراق میں انسانی
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں تنازعہ کی شدت پر صیہونی تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2022حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی
اپریل
امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے: امریکی جنرل
?️ 29 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ افغانستان میں اپنی ذلت آمیز شکست
اپریل
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
?️ 28 اپریل 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دنیا بھر
اپریل
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری
شام کی ایک اور کامیابی
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی
جون
چینی صدر کی برکس اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: CNN نے چینی صدر کی سربراہی برکس اجلاس میں تقریر کرنے
اگست