🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چین کی بڑھتی ہوئی طاقت امریکا اور دنیا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خطرے کی تشخیص کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے ایک دن بعد امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینیٹ کو چین سے بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت امریکہ کو درپیش چیلینجز سئ متعلق آگاہ کیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل انٹلیجنس کے ڈائریکٹر، ایورل ہینس نے سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹلیجنس کو بتایا کہ چین کی حیثیت امریکہ کے حریف کی سی ہے، اپنی بڑھتی ہوئی طاقت کو استعمال کرنے سمیت وہ اپنی آمرانہ حکومت کے حمایت کے لئے عالمی اصولوں کو کالعدم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔
ایورل نے کہا کہ اگرچہ اس نے امریکا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کیا ہے تاہم اس کی اپنی معاشی، ماحولیاتی اور آبادیاتی کمزوریاں ہیں جو اس کی بالادستی حاصل کرنے کی صلاحیت کو مزید پیچیدہ کرسکتی ہیں۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے سینیٹرز کو کہا کہ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی کا مقابلہ مسابقت چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ ہماری دشمنی کا مرکز ہے۔
دوسری جانب ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وری نے کہا کہ امریکی جدت، معاشی تحفظ اور جمہوریت کے لئے چین سے زیادہ سنگین خطرہ کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات
مئی
اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، جوابی کارروائی سے آگاہ کیا
🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
مئی
اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں
🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر
نومبر
عراق میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے اعلان کیا کہ منگل کی
جنوری
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر
سعودی ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عراقی وزیراعظم کو
دسمبر
ایران خطے میں استحکام کے عوامل میں سے ایک ہے:ممتاز لبنانی سیاستداں
🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ممتاز سیاستدان نے اپنے ایک خطاب میں اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں
جنوری