?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ان چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے جا رہا ہے جو کمیونسٹ پارٹی سے منسلک یا حساس سائنسی شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ چینی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فلسطین کے حامی طلبہ کے اخراج کی حمایت، کلمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ امریکہ ان چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا جو چین کی کمیونسٹ پارٹی سے منسلک ہیں یا حساس سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نے مزید رپورٹ دی کہ روبیو کے مطابق، امریکی حکومت چین اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ویزا درخواست گزاروں کے لیے ویزا پالیسی اور جانچ کے معیار پر بھی نظرِ ثانی کرے گی۔
مارکو روبیو کی یہ سخت گیر پالیسی اس وقت سامنے آئی ہے جب دو روز قبل امریکی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے انکشاف کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت نے ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کے لیے طالبعلم ویزوں کی انٹرویو اسناد جاری کرنے کا عمل روک دیا ہے۔
پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں موجود اپنی تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ اطلاع تک نئے طالبعلموں کے انٹرویو شیڈول نہ کریں۔
مزید پڑھیں: نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
یہ فیصلہ امریکی پالیسیوں میں نئی کنٹرولنگ اور جانچ پڑتال کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے،پولیٹیکو نے مزید بتایا کہ یہ حکم مارکو روبیو نے منگل، 6 خرداد (مطابق 27 مئی) کو جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ
اکتوبر
قاہرہ اجلاس سے غزہ پر پھر بمباری!
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدرنے کہا کہ ہم نے رفح کراسنگ بند نہیں
اکتوبر
شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی
اگست
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس
اکتوبر
انسانیت کو جوہری تصادم کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے
اگست
پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی ، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون
اکتوبر
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر