SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ دنیا

امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل

مارچ 16, 2021
اندر دنیا
امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل
0
تقسیم
28
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ جنگ کی صورت میں امریکہ کو خطے میں شدید نقصان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی مرکزی قوتوں سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں، کیونکہ ایران اس وقت خطے میں ایک طاقتور ملک بن چکا ہے اور ایران کا مقابلہ کرنے کے لیئے عسکری طاقت کا استعمال خطے میں امریکی مفادات کے لیئے شدید خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

لبنان میں ایل بی سی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں میکنزی نے بتایا کہ واشنگٹن گزشتہ 2 برسوں سے ایران میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاہم جو بائڈن انتظامیہ اس طریقہ کار کا اس وقت جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ یمن میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا فوری طور ختم کیا جائے۔

امریکی جنرل نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پورے خطے، خاص کر عراق میں امریکی افواج کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے جبکہ امریکہ ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے کے سمندروں میں تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مسلسل خدمات ادا کر رہے ہیں تاہم اگر ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ ہوتی ہے تو دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہونچے گا۔

Short Link
Copied
ٹیگز: امریکہامریکی افواجامریکی جنرلایرانجو بائڈن انتظامیہ

متعلقہ پوسٹس

نیتن یاہو
دنیا

یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال

مارچ 25, 2023
استقامتی
دنیا

ایک ہفتے میں 181 استقامتی کارروائیاں/ ایک صہیونی ہلاک اور 3 زخمی

مارچ 25, 2023
شام
دنیا

پینٹاگون کی جانب سے شام پر امریکی فوجی حملے کی تفصیلات کا اعلان

مارچ 25, 2023

یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال

نیتن یاہو
مارچ 25, 2023
0

سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے...

مزید پڑھیں

ایک ہفتے میں 181 استقامتی کارروائیاں/ ایک صہیونی ہلاک اور 3 زخمی

استقامتی
مارچ 25, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا سینٹر ماتی نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف...

مزید پڑھیں

پینٹاگون کی جانب سے شام پر امریکی فوجی حملے کی تفصیلات کا اعلان

شام
مارچ 25, 2023
0

سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے شام پر فوجی حملے کی تفصیلات کا اعلان کیا کہ وہ امریکی طیاروں جنہوں نے...

مزید پڑھیں

ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن

بائیڈن
مارچ 25, 2023
0

سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف جارحیت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?