?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے غزہ کی پٹی کی صورتحال اور النصیرات کیمپ میں صہیونی حکومت کے کل کے جرم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارتین گریفتھس نے اپنے بیان میں کہا کہ النصیرات کیمپ میں قتل عام کے مناظر اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
انہوں نے مزید کہا کہ النصیرات کیمپ اس تباہی کا مرکز ہے جس میں غزہ کی پٹی مبتلا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل صہیونی فوجیوں نے اپنے چار قیدیوں کو آزاد کرانے کے دوران النصیرات کیمپ میں ایک خونی قتل عام کیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں النصیرات کیمپ میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے چار قیدیوں کی رہائی کرانے کے لیے انجام دیے جانے والے جرم کی حقیقتوں کو فاش کیا۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ صہیونی دشمن نے وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات کے علاقے میں جو کچھ کیا وہ ایک مرکب جنگی جرم ہے اور سب سے پہلے اس کا نقصان ان کے قیدیوں کو ہوا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں ایک اور خوفناک دن
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ دشمن نے ہولناک جرائم کا ارتکاب کر کے اپنے چند قیدیوں کو آزاد کر لیا لیکن اس دوران ان میں سے مزید کئی قیدیوں کو بھی مار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں کم از کم 210 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
گندم کا بحران: پنجاب اور خیبرپختونخوا کا حکومت کی پیشکش قبول کرنے سے انکار
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب
اکتوبر
بندوقیں اور اسقاط حمل؛ امریکی صدارتی انتخابات میں بڑے بم دھماکے
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:نیش وِل اور لوئس ول میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ
اسرائیل کو شام سے نکلنے پر مجبور کیا جائے گا: اردگان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترک پارلیمنٹ میں اپنے
دسمبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے
مارچ
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی
ستمبر
اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پرکمیٹی تشکیل
?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پر کمیٹی
جون
مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید
جنوری