?️
سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ یمن میں انصار اللہ کے خلاف ناکام ہو چکے ہیں، چھ ہفتے کے امریکی حملوں کے باوجود یمنی کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے یمن کے رہائشی علاقوں پر چھ ہفتے سے جاری وحشیانہ حملوں کے باوجود یمنی مسلح افواج اپنی کارروائیاں بحیرہ احمر اور مقبوضہ علاقوں میں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو امریکی حملوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
سیاسی تجزیہ کار لقاء مکی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انصار اللہ کے مقابلے میں سخت شکست سے دوچار ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب امریکہ متبادل حکمت عملی یعنی یمن پر حملے روکنے کی بات کر رہا ہے کیونکہ ٹرمپ یمن کے محاذ پر بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور امریکی فوجی طاقت کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
لقاء مکی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ ٹرمپ کے آئندہ مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے تاکہ یمنی مزاحمتی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
دفاعی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر ایلیاس حنا نے بھی کہا کہ ٹرمپ کا علاقائی دورہ اس وقت ممکن ہے جب خطے میں امن قائم ہو، کیونکہ انصار اللہ کی مسلسل میزائل حملوں کے سائے میں ٹرمپ کے لیے سفر کرنا مشکل ہو جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ جنگی جہاز نہیں دے گا تو روس سے خریدیں گے:ترکی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے F-35 کے بجائے انقرہ
اکتوبر
امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس، سخت گیر ریپبلکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے
فروری
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
?️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
سری لنکا کے فراری صدر نے استعفیٰ دیا
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا نے جمعہ
جولائی
ایل این جی کی خریداری میں ملوث سرکاری ادارے 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ شائع کریں
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی
اگست
جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان
جنوری
بائیڈن کا سعودی عرب کو لوٹنے کا نیا انداز؛ایک تیر دو شکار
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اس سے قطع نظر کہ ریاض اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی
فروری
جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے
جنوری