?️
ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ امریکہ ٹیکنالوجک امکانات کو ناحق رقابت کے لئے استعمال کر رہا ہے اور امریکی سوشل میڈیا کمپنیاں مندرجات کو من پسند شکل میں سینسر کر رہی ہیں۔
روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ظاہرووا نے فیس بُک سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورموں کا معیاروں سے محروم ہونا ایک ٹیکنالوجکل دلدل کا سبب بن رہاہے۔
ظاہرووا نے کہا ہے کہ بعض سوشل میڈیا نگران کسی عدالتی حکم یا بااختیار محکمے کے فیصلے کی ضرورت محسوس کئے بغیر من پسند شکل میں ڈیجیٹل مندرجات کو سینسر کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس طریقے سے واشنگٹن، اپنے ہدف کے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی امکانات کو ہر شعبے میں ناحق رقابت کے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے گذشتہ ہفتے ٹویٹر کی طرف سے ممنوعہ مواد کو نشریات سے نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ٹویٹر کی انٹرنیٹ رفتار کو گرانے کا اعلان کیا تھا۔
ماسکو کی طرف سے ٹویٹر پلیٹ فورم کو مکمل طور پر ممنوع قرار دینے کی دھمکی کے بعد روس اور امریکہ کی سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان تناو میں اضافہ ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے روس پر الزام لگایا تھا کہ اس نے طالبان کو خاموشی کے ساتھ چھوٹے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں مختلف نظریات موجود ہیں کہ روس حملوں میں طالبان کی مدد کیوں کرے گا، ان نظریات میں ایک یہ ہے کہ روس امریکہ کو افغانستان میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روسی یونٹ شام میں روس کے لڑنے والوں کی امریکہ کے ہاتھوں ہلاکت کا بدلہ لینا چاہتا ہو، کیونکہ شام میں روس صدر بشارالاسد کی حکومت کی مدد کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین
اکتوبر
نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے
نومبر
اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے
اپریل
ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں‘ کا مارچ قرار دے دیا
?️ 18 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت
فروری
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
نومئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد کو سزا، شاہ محمود بری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے کا
ستمبر
8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں
جون
ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو
مارچ