امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا

امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 1967 کی جنگ کے بعد مغربی کنارے، غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے، غزہ اور گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کردی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل قابض ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ سنہ 1967 کی جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے، غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت 2020 میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ قومی رپورٹس شائع ہونے کے بعد واضح ہوئی ہیں۔

اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ​​انتظامیہ کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔

رپورٹ میں سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی تبدیلی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جملے کو اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ میں تبدیل کیا گیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ مغربی کنارے کو اسرائیل کے زیر قبضہ علاقہ سمجھتا ہے ، پرائس نے تصدیق کی کہ امریکہ مانتا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے پر قابض ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں

?️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی

بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس

ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام

شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 17 جولائی 2022مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر

کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئے ملک کو گمراہ کن نظریات، انتشار، فساد سے بچانا ہوگا،شہباز شریف

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

اسماء اسد کی موت کی کہانی کیا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: کچھ عرصہ قبل کچھ میڈیا نے شام کے صدر بشار الاسد

کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں آج شدید جھڑپیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے