جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کے خیال پر تنازع میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے جائزہ لیا جارہا ہے اور جموں کشمیر کے بارے میں ہمارے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرنے کا بھرپور عزم رکھتے ہوئے ہمارا زور جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس میں تبدیل ہورہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تصور بھی ایک جائزے کے عمل سے گزر رہا ہے جس کا مرکز معاشی تحفظ ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے متحدہ عرب امارات کی پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں پس پردہ سہولت کاری کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے کا کہا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ نئی امریکی حکومت اور دیگر ممالک پاکستان پر بھارت کے ساتھ رابطوں کے زور ڈال رہے ہیں؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی نہیں کترایا اور ہمیشہ ‘بامعنی مذاکرات’ کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور ترقی دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر پاکستان کی خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ اگر بھارت ایک قدم امن کی جانب اٹھائے گا پاکستان 2 قدم آگے بڑھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری قیادت کے حالیہ بیانات پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کی خواہش کے عکاس ہیں تاہم اب معنی خیز اور نتیجہ خیز بات چیت کے لئیے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت پر منحصر ہے’۔

انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا ای سی سی کی جانب بھارت سے اشیا کی درآمد کی اجازت کے فیصلے میں دفر خارجہ شامل تھا اور اس کے بجائے وفاقی کابینہ کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو مؤخر کرنے کا حوالہ دیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات واپس نہ لے لے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی

شام میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے بارے میں عربی رابطہ کمیٹی کا بیان

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:عربی رابطہ کمیٹی نے اپنے اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں

یورپ میں روسی مخالف فوجی صلاحیتوں کی کمی، امریکی تجزیہ کار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسکاٹ رٹر، ایک امریکی فوجی تجزیہ کار اور سابق نیوی انٹیلی

مصر بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی

نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم   

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بنیامین نیتن یاہو

اگر امریکی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشن میز پر ہوں گے: عراقی حزب اللہ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے